LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا میں طاقتور سمندری طوفان مشرقی ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا، ایمرجنسی نافذ عالمی سطح پر پٹرولیم قیمتیں کم ہوتے ہی پاکستان میں بھی کم ہوں گی: علی پرویز ملک خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں حالات خراب، بند کمروں کے فیصلوں کو نہیں مانتے: سہیل آفریدی ایران جلد ہار مان جائے گا، تیل کی قیمتیں گر جائیں گی: ٹرمپ این اے 168 ضمنی انتخاب: غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ نے میدان مار لیا بالائی و وسطی پنجاب میں پیر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان سپیکر خیبر پختونخوا کا اہم اقدام، پولیس سے اہم ریکارڈ طلب کر لیا لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن، دہشتگرد کمانڈر ہلاک پاسداران انقلاب کا آبنائے ہرمز میں امریکی سمندری ڈرون قبضے میں لینے کا دعویٰ یمنی فورسز کا حوثی فوجی کیمپ پر فضائی حملہ، 7 افراد ہلاک پاکستان کا افغان طالبان کو ڈی مارش، فضائی حدود کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج ماسکو میں عالمی مذہبی اجتماع، حسین محی الدین قادری پاکستان کی نمائندگی کریں گے امریکا سفارت کاری کرے یا مقابلہ، ایران دونوں کیلئے تیار ہے: عباس عراقچی امریکا کو جواب دینا ہوگا، مذاکرات چاہتا ہے یا خلل ڈالنا؟ ایرانی صدر حکمرانوں کے ناجائز معاہدوں نے ملکی معیشت کو تباہ کیا: حافظ نعیم الرحمان

جوا پرموشن ایپ: ڈکی بھائی انکی اہلیہ سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد

Web Desk

9 February 2026

لاہور: لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم ووٹو نے یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی اور دیگر ملزمان کے خلاف جوئے ایپ کی پروموشن سے متعلق مقدمے کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران ڈکی بھائی، ان کی اہلیہ عروب جتوئی اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے اور اپنی حاضری مکمل کروائی۔ این سی سی آئی اے نے ملزمان کے خلاف پہلے ہی چالان عدالت میں جمع کروایا ہوا تھا۔

عدالت میں سرکاری وکیل نے ملزمان کو چارج شیٹ پڑھ کر سنائی، جس پر تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔ بعد ازاں عدالت نے ڈکی بھائی، ان کی اہلیہ عروب جتوئی اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم ووٹو نے مقدمے کے گواہوں کو 23 فروری کو دوبارہ طلب کر لیا ہے۔ این سی سی آئی اے نے ڈکی بھائی اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔