سانس کے انفیکشن کے باعث لیڈی گاگا کا مونٹریال کنسرٹ منسوخ
Web Desk
9 April 2026
عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا نے سانس کے انفیکشن میں مبتلا ہونے کے باعث کینیڈا کے شہر مونٹریال میں ہونے والا اپنا طے شدہ کنسرٹ منسوخ کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 40 سالہ گلوکارہ کو کنسرٹ سے چند روز قبل ہی اس عارضے کی تشخیص ہوئی، جس کے بعد طبی ماہرین نے انہیں خبردار کیا کہ سانس کا انفیکشن ان کی آواز اور کارکردگی کو مستقل طور پر متاثر کر سکتا ہے۔ ڈاکٹروں کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے گلوکارہ نے لائیو پرفارمنس کے بجائے مکمل آرام کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
لیڈی گاگا نے سوشل میڈیا پر اپنے کروڑوں مداحوں کو افسوسناک خبر سے آگاہ کرتے ہوئے معذرت کی اور کہا کہ وہ اس فیصلے پر انتہائی رنجیدہ ہیں، لیکن مکمل صحت یابی کے لیے آرام کرنا ناگزیر تھا۔ تاحال ان کی ٹیم کی جانب سے دوبارہ پرفارمنس یا صحت یابی کے حتمی وقت کا اعلان نہیں کیا گیا ہے، تاہم سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کی جانب سے جلد صحت یابی کے پیغامات اور نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سے قبل بھی لیڈی گاگا کو صحت کے مختلف مسائل کے باعث چند شوز ملتوی کرنے پڑے تھے، لیکن انہوں نے ہمیشہ اپنی صحت کو ترجیح دی ہے۔
متعلقہ عنوانات
یومِ دفاع و شہداء، شوبز شخصیات بھی وطن سے محبت، قومی یکجہتی کے جذبے سے سرشار
3 September 2026
مومنہ اقبال و ثاقب چڈھر کیس: نئے ڈیجیٹل شواہد پر دوبارہ نوٹس جاری، ازسرنو تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل
3 September 2026
مومنہ اقبال کا ثاقب چدھڑ کے خلاف ہر فورم پر جانے کا اعلان
3 September 2026
مومنہ اقبال ہراسگی کیس: تفتیش میں ثاقب چڈھر اور اہلیہ سمیرا بے قصور قرار
3 September 2026
فریال گوہر کا تشدد سے حمل ضائع ہونے کا الزام؛ جمال شاہ کا ردعمل سامنے آگیا
2 September 2026
معروف اداکارہ نے بھارتی فلم انڈسٹری کا سیاہ چہرہ بے نقاب کردیا
2 September 2026
معروف شاعر احمد راہی کو ہم سے بچھڑے 24 برس بیت گئے
2 September 2026
شعیب ملک کا چوتھی شادی کی افواہوں پر دلچسپ ردعمل
2 September 2026