کورولوش عثمان کے اداکار سرحات مصطفیٰ کیلیچ 51 برس کی عمر میں چل بسے
Web Desk
6 September 2026
ترک ڈرامہ سیریل ‘کورولوش عثمان’ میں ‘میخائل کوسس’ کا معروف کردار ادا کرنے والے 51 سالہ ترک اداکار سرحات مصطفیٰ کیلیچ استنبول میں واقع اپنے گھر میں پراسرار طور پر مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔ ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق 5 ستمبر کو استنبول کے ضلع کاگتھانے میں واقع ان کے اپارٹمنٹ میں ان کی دوست اوزلم ای نے انہیں بے حس و حرکت دیکھا۔ اوزلم ای دو دنوں سے اداکار سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہی تھیں، لیکن جواب نہ ملنے پر وہ چابی کے ذریعے گھر کے اندر داخل ہوئیں جہاں وہ کرسی پر بے ہوش پڑے تھے۔ اطلاع ملنے پر طبی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ان کے انتقال کی تصدیق کر دی۔ پولیس نے ابتدائی معائنے کے بعد واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ میت کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اداکار کی دوست نے پولیس کو بتایا ہے کہ وہ لمفک کینسر (Lymphoma) میں مبتلا تھے۔ 1975ء میں پیدا ہونے والے سرحات مصطفیٰ نے 1998ء میں تھیٹر سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا تھا؛ ان کی فلم ‘کچ یوکوسو’ کو 2014ء میں کانز فلم فیسٹیول میں ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا، جبکہ وہ ‘سوز’ اور ‘کورولوش عثمان’ جیسے مقبول ترین ڈراموں کے ذریعے دنیا بھر میں شہرت رکھتے تھے۔
متعلقہ عنوانات
ماورا حسین اور امیر گیلانی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد، بیٹے کا نام بھی بتا دیا
24 October 2026
ندیم نانی والا کی بہن کو پروٹوکول دینا اور چھوڑنا پولیس کو مہنگا پڑگیا
24 October 2026
لاہور: بغیر نمبر پلیٹ گاڑی چلانے پر ٹک ٹاکر سعمیہ مبارک گرفتار
23 October 2026
حنا جاوید قتل کیس: پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سنگین تشدد کی تصدیق
23 October 2026
والد والدہ سے اتنی محبت کرتے تھے کہ میکے جانے پر طلاق کا جعلی نوٹس بھجوا دیا: اسماء عباس
23 October 2026
مشہور گیم سٹک رن کے بانی مینوئل اوٹو نے لائیو سٹریم کے دوران خودکشی کر لی
23 October 2026
فلم ’گھوسٹ اسکول‘ 3 ماہ کی قانونی جدوجہد کے بعد سندھ میں ریلیز کیلئے تیار
22 October 2026
بھارتی گلوکار کرشناراج 75 برس کی عمر میں چل بسے، فلمی دنیا سوگوار
22 October 2026