کومل عزیز نے اداکاری کو اپنی کم عمری میں تفریح کا ذریعہ قرار دے دیا
Web Desk
31 December 2025
پاکستانی اداکارہ اور کامیاب کاروباری شخصیت کومل عزیز نے کہا ہے کہ اداکاری ان کی کم عمری میں تفریح کا ذریعہ تھی، جبکہ اب بزنس میں انہیں زیادہ تسکین اور مواقع ملتے ہیں۔
کومل عزیز نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سوال و جواب کا سیشن رکھا، جہاں ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ انہیں اداکاری میں زیادہ مزہ آتا تھا یا کاروبار میں؟ اس کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ بزنس میں انہیں زیادہ دلچسپی ہے کیونکہ اس میں دماغی صلاحیتوں کا بہتر استعمال اور پیچیدہ مسائل حل کرنے کا موقع ملتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کاروبار میں عمر کے ساتھ مارکیٹ ویلیو بڑھتی ہے، جبکہ اداکاری میں ایسا نہیں ہوتا۔ کومل عزیز کے مطابق کم عمری میں شوبز کی چکاچوند، میک اپ، لباس اور گلیمر انہیں بہت پسند تھا، تاہم اب ان کی ترجیحات بدل چکی ہیں۔
واضح رہے کہ کومل عزیز نے ڈرامہ انڈسٹری میں ’’میں نہ جانو‘‘، ’’رازِ الفت‘‘ اور ’’مہلت‘‘ جیسے کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ اس وقت وہ اپنا فیشن برانڈ چلا رہی ہیں اور ایک کامیاب کاروباری خاتون کے طور پر خود کو منوا چکی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی، اب کتنے سال کی ہو گئیں؟
25 September 2026
دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار
25 September 2026
نیویارک: اسرائیل کیخلاف مظاہرے پر امریکی اداکارہ گرفتار
25 September 2026
سینئر اداکار راشد محمود کی بیروزگاری کی ویڈیو پر عظمیٰ بخاری نے ملاقات کیلئے بلالیا
24 September 2026
بالی وڈ کے سینئر اداکار مشتاق خان انتقال کرگئے
24 September 2026
یوٹیوبر پیوڈی پائی نے بیٹے کی پرائویسی کی خاطر فیملی ولاگز ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا
24 September 2026
شروتی ہاسن نے شادی کو غیر ضروری اور ماں بننے کی خواہش کا اظہار کردیا
24 September 2026
دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار
24 September 2026