پنجاب میں پتنگ بازی آرڈیننس 2025 پنجاب اسمبلی میں پیش
Web Desk
9 December 2025
پنجاب اسمبلی میں پتنگ بازی آرڈیننس 2025 پیش کر دیا گیا ہے جس کی منظوری گورنر پنجاب پہلے ہی دے چکے ہیں۔آرڈیننس کے مطابق ڈپٹی کمشنر حکومت سے اجازت لے کر اپنے ضلع میں پتنگ بازی کی اجازت دیں گے۔پتنگ سازی اور فروخت کے لیے رجسٹریشن کروانا لازمی ہوگا، جس کی ذمہ داری ڈپٹی کمشنر ہوگی۔بغیر رجسٹریشن پتنگ یا ڈور بنانے یا بیچنے پر 5 سال تک قید اور 5 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔ پتنگ باز تنظیموں کے لیے بھی رجسٹریشن لازمی ہوگی۔دھاتی ڈور، تندی اور تیزمانجے والی ڈور پر مکمل پابندی ہوگی، اور اس کے بناتے یا بیچتے پکڑے جانے پر 5 سال تک قید اور 20 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد ہوگا۔سب انسپکٹر رینک کے پولیس افسر ممنوع مواد کی اطلاع پر بغیر وارنٹ گرفتاری کر سکیں گے، اور تلاشی کی بھی اجازت ہوگی۔پتنگ بازی کی اجازت والے اضلاع میں بغیر حفاظتی اقدامات کے موٹر سائیکل چلانے پر پابندی ہوگی۔اس آرڈیننس کے ساتھ 2001 کا پتنگ بازی پابندی آرڈیننس منسوخ کر دیا گیا ہے۔آرڈیننس کو دو ماہ کے لیے متعلقہ کمیٹی کے سپرد کیا گیا ہے، اور اسمبلی کی منظوری کے بعد یہ باقاعدہ قانون کی شکل اختیار کر لے گا
متعلقہ عنوانات
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
26 July 2026
پٹرولیم ڈویژن کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقراررکھنے کا اعلان
26 July 2026
اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے میں امن و استحکام پر اتفاق
26 July 2026
امریکی ارکان کانگریس کا دورہ پاکستان ، تاریخ، ثقافت میں اظہار دلچسپی
26 July 2026
پٹرول سستا کرو، لیوی ختم کرو، 7 اگست کو ملک گیر احتجاج ہوگا: حافظ نعیم الرحمان
25 July 2026
ووٹ حقِ حاکمیت، حقِ ملکیت اور حقِ روزگار کا، کشمیری27 جولائی کو تیر پر مہر لگائیں: بلاول
25 July 2026
اسحاق ڈار کامیاب سفارتی دورے مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے
25 July 2026
شیروں کا جذبہ پیسوں سےخریدا نہیں جاسکتا، مریم اورنگزیب
25 July 2026