LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
نئی آٹو پالیسی پر آئی ایم ایف سے ورچوئل مذاکرات کا فیصلہ، اضافی ٹیکس کی تجویز اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 2015 کے قانون کے تحت کرانے کا حکم اسحاق ڈار سے صدر مالدیپ کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق مالدیپ کے صدر کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں استقبالیہ تقریب، گارڈ آف آنر پیش مدینہ منورہ اور مشرقی علاقوں کی جانب آنیوالے 5 ڈرونز تباہ کر دیئے: سعودی فوجی اتحاد ٹرمپ کا ایران جنگ جلد ختم ہونے کا دعویٰ، تیل کی قیمتیں تیزی سے گرنے کی پیشگوئی قطر اور پاکستان کے ذریعے امریکا کے ساتھ رابطے جاری ہیں: عباس عراقچی امریکا نومبر کے وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہیں کرے گا: وائٹ ہاؤس راجن پور میں خوفناک حادثہ، مسافر بس الٹنے سے 9 افراد جاں بحق، 36 زخمی لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فوج کا سرگرمیاں جاری رکھنے کا اعلان غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے، میاں بیوی اور 17 سالہ نوجوان سمیت 4 فلسطینی شہید امریکا کے ساتھ کشیدگی میں کمی کیلئے زیلنسکی کی اسٹیو وٹکوف سے ملاقات سینٹ کام کی آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر کے بارودی سرنگوں سے ٹکرائے جانے کی تردید ملتان: یتیم بچے کو کار سے کچلنے والا ملزم توقیر نذیر مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک مڈ ٹرم انتخابات سے قبل صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں مزید کمی، ریپبلکنز کے لیے خدشات بڑھ گئے

کیارا اڈوانی نے بیٹی سرایاہ کی پہلی جھلک شیئر کردی

Web Desk

7 January 2026

بالی ووڈ اداکارہ کیارا اڈوانی نے ماں بننے کے بعد اپنی زندگی کی ایک دلکش جھلک مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے، جس میں ان کی ننھی بیٹی سرایاہ ملہوترا بھی شامل ہیں۔

اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ ایک میگزین کے صفحات پلٹتی نظر آ رہی ہیں۔ میگزین کے سرورق پر کیارا اڈوانی کی اپنی تصویر موجود ہے، جبکہ ان کی بیٹی سرایاہ ان کے پاس بیٹھی دکھائی دیتی ہے۔

ویڈیو میں کیارا اپنی بیٹی سے محبت بھرے انداز میں کہتی ہیں،
“تم ماما کا میگزین پڑھنا چاہتی ہو؟ چلو دیکھتے ہیں ماما کہاں ہے۔”
جیسے ہی وہ صفحہ پلٹتی ہیں، ننھے ہاتھ اور بچے کی خوشگوار آواز لمحہ بھر کے لیے اسکرین پر سنائی دیتی ہے، جو مداحوں کے دل جیت لیتی ہے۔

کیارا اڈوانی نے اسٹوری کے ساتھ سادہ سا کیپشن لکھا:
“میں اور میری منی پیر کے دن میگزین پڑھنے سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔”

ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے حمل کے دوران بھی سات ماہ تک شوٹنگ جاری رکھی، جس کا علم صرف ہدایتکار اور پروڈیوسر کو تھا۔

واضح رہے کہ کیارا اڈوانی نے دورانِ حمل فلم ’وار 2‘ کی شوٹنگ کی، جس میں انہوں نے ہریتھک روشن اور جونیئر این ٹی آر کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا ہے۔