LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حوثیوں کا سعودی وزارت دفاع، آرامکو اور دو بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ قومی اسمبلی میں حکومت غائب، پارلیمانی تقاریر کی سنسر شپ آئین کی خلاف ورزی ہے: محمود خان اچکزئی خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا نا قابلِ قبول، گرفتار و مغوی رہنماؤں کی فوری بازیابی کی جائے: پی ٹی آئی 5 سال میں ٹرینوں کے پٹڑی سے اترنے کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش خیبرپختونخوا: اپیکس کمیٹی کا اجلاس، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کا عزم ٹرمپ کا ہنگاموں کیلئے مسلمانوں کو ذمہ دار ٹھہرانا احمقانہ ہے: فرانسیسی صدر پی ایم یوتھ پروگرام اور امریکی ادارے PRG میں تاریخی معاہدہ سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس ایک لاکھ 64 ہزار پوائنٹس کی حد کھو بیٹھا بیرسٹر گوہر کی میڈیا سے گفتگو: سہیل آفریدی ہی وزیراعلیٰ اور جنید اکبر کے پی کے صدر رہیں گے، تبدیلیوں کی تردید کرک میں سی ٹی ڈی اور پولیس پر دہشت گردوں کا حملہ: ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار شہید، 2 دہشت گرد ہلاک پی ٹی آئی خیبرپختونخوا پارلیمانی پارٹی کا اجلاس: علی امین گنڈاپور مذاکراتی نمائندہ نامزد، گورنر راج مسترد روس پر یوکرین کے بڑے ڈرون حملے، ماسکو کی جانب 630 ڈرونز کی پرواز، تین افراد زخمی ٹرمپ کا ہنگاموں کیلئے مسلمانوں کو ذمہ دار ٹھہرانا احمقانہ ہے: فرانسیسی صدر پاکستان کی معاشی شرحِ نمو 3.7 فیصد اور زرمبادلہ ذخائر 19.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئے: عالمی بینک رپورٹ ڈپٹی چیئرمین اور پراسیکیوٹر جنرل نیب کی تعیناتی چیلنج: اسلام آباد ہائی کورٹ کا وفاق اور نیب کو نوٹس

خاقان شاہنواز اور سبینہ سید شادی کے بندھن میں بندھ گئے، نکاح کی تصاویر وائرل

Web Desk

31 January 2026

پاکستانی شوبز کے ابھرتے ہوئے اداکار خاقان شاہنواز اور اداکارہ سبینہ سید نے اپنے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جو مداحوں میں تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

خاقان شاہنواز نے انسٹاگرام پر نکاح کے فوٹو شوٹ کی تصاویر پوسٹ کیں اور مختصر مگر بامعنی کیپشن میں صرف ’بسم اللہ‘ تحریر کیا۔ تصاویر میں دونوں کو خوشی کے لمحات میں مسکراتے اور محبت بھری نظروں سے ایک دوسرے کی طرف دیکھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

نکاح کی تقریب میں سبینہ سید نے کریم رنگ کا خوبصورت، کڑھائی سے مزین عروسی لباس زیب تن کیا، جبکہ خاقان شاہنواز نے بھی اسی رنگت سے ہم آہنگ لباس منتخب کر کے جوڑے کی دلکشی میں اضافہ کیا۔ تقریب میں دونوں کے قریبی دوست اور اہلِ خانہ بھی شریک تھے، جنہوں نے اس یادگار لمحے کو کیمرے میں محفوظ کیا۔

شوبز سے تعلق رکھنے والے ساتھی فنکاروں، جن میں اداکارہ کنزا ہاشمی، صبور علی، اور حرا خان شامل ہیں، نے بھی جوڑے کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مداحوں کی جانب سے بھی محبت بھرے پیغامات اور دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔