خلیل الرحمان قمر ویڈیو کیس، این سی سی آئی اے سے مقدمے کا ریکارڈ طلب
Web Desk
3 November 2025
سیشن کورٹ لاہور میں معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو بنانے اور وائرل کرنے کے مقدمے میں گرفتار ملزم ممنون حیدر کی درخواستِ ضمانت پر سماعت ہوئی۔
ڈیوٹی جج نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی سے مقدمے کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 19 نومبر تک ملتوی کر دی۔
سماعت کے دوران خلیل الرحمان قمر کی جانب سے مدثر چوہدری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزم ممنون حیدر نے خلیل الرحمان قمر کی ایک مبینہ ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی۔نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے واقعے کی تحقیقات کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین سے دلائل طلب کر لئے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
میرے پاس ’جن‘ ہے جو نقصان نہیں پہنچاتا بس موجودگی کا احساس دلاتا ہے، محسن گیلانی
1 September 2026
رابعہ بٹ اور سونم باجوہ کی دلچسپ نوک جھونک
1 September 2026
معروف امریکی گلوکار لیونل رچی کنسرٹ کے بعد اسپتال منتقل
1 September 2026
مائیکل جیکسن کا بڑا بیٹا کئی ماہ کی خاموشی کے بعد اچانک منظرِ عام پر، مداح حیران
1 September 2026
جیا علی کا والدہ کے انتقال پر اہم انکشاف، صدمہ قبول کرنے میں 4 دن لگے
1 September 2026
سہیل سمیر نے وائرل غیر اخلاقی ویڈیو پر مداحوں سے معذرت کرلی
1 September 2026
جسٹس کیلی نے مس یو ایس اے کا تاج سر پر سجا لیا
31 August 2026
کرینہ کپور اور پرتھوی راج سوکمارن کی ’دائرہ‘ کے ٹریلر نے دھوم مچادی
31 August 2026