LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مغربی کنارے میں اسرائیلی قبضہ گیروں کا یورپی سفارت کاروں پر حملہ نومبر تک کیلیے توانائی ضروریات کا انتظام کر لیا، وزیرخزانہ اسرائیل; عرب دنیا کے صحافیوں کی جاسوسی کا سب سے خطرناک اسکینڈل سامنے آ گیا سان فرانسسکو؛ مغربی ساحل پر پاک-امریکا ٹیک کنیکٹ 2026 کا کامیاب انعقاد مصری صدر کا 2030 میں اقتدار چھوڑنے کا اعلان، آئین میں ترمیم کی افواہیں مسترد امریکا: خریدے گئے پرانے سامان سے دوسری جنگِ عظیم کے بم برآمد مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں نے فرانسیسی میئر کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا جدہ ائیرپورٹ کو 45 منٹ کی بندش کے بعد پروازوں کیلئے کھول دیا گیا بھارتی شہر کولکتہ میں مذہبی تہوار کے دوران بھگدڑ مچنے سے 17 افراد ہلاک تقریباً 15لاکھ پاکستانی بچوں نے ایک سال کے دوران انٹرنیٹ پر جنسی ہراسانی کاسامنا کیا، یونیسیف سعودی عرب میں دہشتگردی میں ملوث 5 سعودی شہریوں کو سزائے موت دیدی گئی امریکا اور ایران کی جنگ سے عالمی تیل کی ترسیل شدید متاثر پاسداران انقلاب کی امریکی طاقتور ترین غیر جوہری بم ’’مدر آف آل بمز‘‘ کے نام پر شدید تنقید مشی گن میں سینٹ نشست پر انتخابات: غزہ جنگ کے باعث یہودی، مسلم برادری میں شدید اختلافات امریکی صدر نے روسی فوسل فیول کی فروخت پر مزید پابندیاں عارضی معطل کر دیں

بنگلادیش کی پہلی خاتون وزیراعظم بیگم خالدہ ضیاء: اقتدار، قید اور سیاسی جدوجہد کی مکمل داستان

Web Desk

30 December 2025

بنگلادیش کی سیاست میں نمایاں مقام رکھنے والی اور بنگلادیش نیشنل پارٹی کی سربراہ، ملک کی پہلی خاتون وزیراعظم بیگم خالدہ ضیاء نے 1991 میں وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالا۔ وہ بنگلادیش کے سابق صدر اور فوجی سربراہ جنرل ضیاء الرحمٰن کی اہلیہ تھیں۔

بیگم خالدہ ضیاء 15 اگست 1946 کو بنگلادیش کے ضلع دیناج پور میں پیدا ہوئیں۔ 1960 میں انہوں نے فوجی افسر ضیاء الرحمٰن سے شادی کی، اس وقت ان کی عمر تقریباً 15 برس تھی۔ 1971 کی جنگِ آزادی کے بعد ضیاء الرحمٰن ایک قومی ہیرو کے طور پر ابھرے، بعد ازاں 1977 میں صدر منتخب ہوئے اور 1978 میں بنگلادیش نیشنل پارٹی (BNP) کی بنیاد رکھی۔

1981 میں ایک ناکام فوجی بغاوت کے دوران جنرل ضیاء الرحمٰن کے قتل کے بعد خالدہ ضیاء عملی سیاست میں میدان میں آئیں اور جلد ہی بنگلادیش نیشنل پارٹی کی قیادت سنبھال لی۔

1991 کے عام انتخابات کو بنگلادیش کی تاریخ کے پہلے آزادانہ انتخابات قرار دیا جاتا ہے، جن میں خالدہ ضیاء نے اپنی دیرینہ سیاسی حریف شیخ حسینہ واجد کو شکست دی۔ ان انتخابات میں انہیں ملک کی بڑی مذہبی جماعت جماعتِ اسلامی کی حمایت بھی حاصل رہی۔

1996 میں وہ انتخابات میں کامیابی حاصل نہ کر سکیں، تاہم 2001 میں شاندار اکثریت کے ساتھ دوبارہ وزیراعظم منتخب ہوئیں۔ اکتوبر 2006 میں عام انتخابات سے قبل انہوں نے اقتدار چھوڑ دیا۔

سیاسی کیریئر کے دوران خالدہ ضیاء کو متعدد بدعنوانی کے مقدمات کا سامنا کرنا پڑا، جن کے تحت 2018 میں انہیں پانچ برس قید کی سزا سنائی گئی۔ اسی مقدمے میں ان کے صاحبزادے طارق رحمٰن کو بھی سزا ہوئی، جس میں ایک یتیم خانے کے لیے موصول ہونے والی تقریباً ڈھائی لاکھ ڈالر کی غیر ملکی امداد میں مبینہ بدعنوانی کا الزام شامل تھا۔

خالدہ ضیاء نے ان الزامات کو سیاسی انتقام قرار دیا۔ خراب صحت کے باعث مارچ 2020 میں انہیں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جیل سے گھر منتقل کر کے نظر بند کر دیا گیا۔ بعدازاں 2025 میں بنگلادیش کی سپریم کورٹ نے اس مقدمے میں خالدہ ضیاء اور طارق رحمٰن کو بری کر دیا، جس کی بنیاد پر انہیں 2018 میں سزا سنائی گئی تھی۔

عوامی لیگ کی سربراہ شیخ حسینہ واجد سے ان کی دہائیوں پر محیط سیاسی رقابت بنگلادیش کی سیاست کا اہم باب رہی۔ بالآخر گزشتہ برس شیخ حسینہ واجد کو اقتدار چھوڑنا پڑا۔

یاد رہے کہ خالدہ ضیاء کے صاحبزادے طارق رحمٰن 17 برس کی جلاوطنی کے بعد چند روز قبل بنگلادیش واپس پہنچے ہیں۔