آئی اے ای اے کے انسپکٹرز ایران کی جوہری تنصیبات کا دورہ کریں گے، ٹرمپ
Web Desk
23 June 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام پر سخت موقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے انسپکٹرز مناسب وقت پر ایران کی جوہری تنصیبات کا دورہ کریں گے۔ پنسلوانیا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ جوہری پروگرام سے متعلق ایران کا مؤقف بالکل غلط ہے اور وہ خود بھی اس حقیقت سے اچھی طرح واقف ہیں۔ انہوں نے کڑے الفاظ میں انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام کا 100 فیصد جائزہ لیا جائے گا اور اگر ایران کو اپنے لیے مصیبت چاہیے تو وہ جوہری ہتھیار حاصل کر کے دیکھ لے۔
پریس ٹاک کے دوران عالمی معیشت اور توانائی کے شعبے پر بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے پٹرولیم مصنوعات کی گرتی ہوئی قیمتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تیزی سے گر رہی ہیں اور اب خام تیل کی قیمت کم ہو کر 70 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے، جس سے صارفین کو واضح ریلیف ملے گا۔
متعلقہ عنوانات
جماعت اسلامی کا 12 ربیع الاول کے بعد ملک گیر ہڑتال کا اعلان
23 August 2026
مہنگی منگوائی گئی چینی سستی برآمدکرنےکی اجازت، قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان
23 August 2026
چین کے بغیر امریکا کیلئے ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنا ممکن نہیں: نیویارک ٹائمز
23 August 2026
بھارت کے قریب مال بردار بحری جہاز ڈوب گیا، 24 افراد لاپتا
23 August 2026
سویڈن: سکول میں تلوار بردار نوجوان کا حملہ، 17 سالہ طالبہ ہلاک اور تین زخمی
23 August 2026
بیلجیئم میں گاڑیاں بیچنے والا نوجوان ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد شہزادہ قرار
23 August 2026
افغانستان میں طالبان رجیم کی غیرقانونی پابندیاں، خواتین خودکشی پر مجبور
23 August 2026
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
23 August 2026