پرتگال نے ازبکستان کو شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ کی پہلی جیت حاصل کر لی
Web Desk
23 June 2026
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے ایک اہم ترین مقابلے میں پرتگال نے ازبکستان کو عبرتناک شکست دے کر ایونٹ میں اپنی پہلی کامیابی سمیٹ لی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، امریکی ریاست ٹیکساس میں کھیلے گئے گروپ ‘کے’ (Group K) کے اس میچ میں پرتگال کی ٹیم ازبکستان پر پوری طرح حاوی رہی اور مقابلہ 0-5 سے اپنے نام کر لیا۔ پرتگال کی اس یکطرفہ جیت میں دنیا کے مقبول ترین فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے لیے 2 گول اسکور کیے۔ ان کے علاوہ مینڈس، نیماٹوو اور رافیل لیو نے بھی ایک ایک گول کر کے ٹیم کی فتح میں اپنا حصہ ڈالا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پرتگال اور ڈی آر کانگو کا میچ 1-1 گول سے برابر رہا تھا، جس کے بعد اس بڑی جیت نے پرتگال کی پوزیشن مستحکم کر دی ہے۔ اب پرتگال کا اگلا مقابلہ 28 جون 2026 کو کولمبیا کے خلاف ہوگا، جو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 4 بج کر 30 منٹ پر کھیلا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
ایران عام ریاست بننے کا فیصلہ کرے تو ترقی کے بڑے مواقع مل سکتے ہیں: مارکو روبیو
23 June 2026
آئی اے ای اے کے انسپکٹرز ایران کی جوہری تنصیبات کا دورہ کریں گے، ٹرمپ
23 June 2026
امریکا سے آئندہ مذاکرات اعلیٰ سطح کی کمیٹی کی نگرانی میں ہوں گے: کاظم غریب آبادی
23 June 2026
کرسٹیانو رونالڈو نے فیفا ورلڈ کپ میں منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا
23 June 2026
فیفاورلڈکپ امریکا نے ایرانی ٹیم کیلئے سفری پابندیوں میں نرمی کر دی۔
23 June 2026
ایرانی صدر دورہ پاکستان مکمل کرنے کے بعد وطن روانہ
23 June 2026
لندن ہاکی پرو لیگ میں پاکستانی پرچم کی غلط نمائش, انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی صدر پی ایچ ایف محی الدین احمد وانی سے غیر مشروط معذرت
23 June 2026
وزیراعظم اور ایرانی صدر کی پریس کانفرنس، مشترکہ امن کوششوں کا اعادہ
23 June 2026