کرسٹیانو رونالڈو نے فیفا ورلڈ کپ میں منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا
Web Desk
23 June 2026
پرتگال کے مایہ ناز اور عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے فٹبال کی تاریخ کا ایک اور عظیم الشان ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ امریکی شہر ہوسٹن میں ازبکستان کے خلاف کھیلے گئے میچ میں 41 سالہ رونالڈو نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ کے چھٹے ہی منٹ میں جواؤ کینسلو کے خوبصورت کراس پر دائیں پیر سے شاندار گول داغا۔ اس گول کے ساتھ ہی وہ دنیا کے پہلے ایسے فٹبالر بن گئے ہیں جنہوں نے 6 مختلف ورلڈ کپ ایڈیشنز میں گول اسکور کرنے کا منفرد سنگ میل عبور کیا ہے۔ رونالڈو نے اس سے قبل 2006، 2010 اور 2014 کے ورلڈ کپ میں ایک ایک، 2018 میں 4 اور 2022 کے عالمی کپ میں بھی ایک گول اسکور کیا تھا۔
اس تاریخی گول کی بدولت کرسٹیانو رونالڈو ورلڈ کپ کی تاریخ میں گول اسکور کرنے والے دوسرے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی بھی بن گئے ہیں، جبکہ سب سے عمر رسیدہ گول اسکورر کا عالمی ریکارڈ اب بھی کیمرون کے راجر میلا کے پاس محفوظ ہے۔ یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی بھی اس سال اپنے چھٹے ورلڈ کپ میں شرکت کر رہے ہیں، تاہم وہ اپنے تمام گزشتہ ایڈیشنز میں گول اسکور کرنے کا یہ منفرد اعزاز حاصل نہیں کر پائے تھے، جس کے بعد رونالڈو دنیا کے اکیلے کھلاڑی بن گئے ہیں جن کے نام یہ اعزاز درج ہوا ہے
متعلقہ عنوانات
ایران عام ریاست بننے کا فیصلہ کرے تو ترقی کے بڑے مواقع مل سکتے ہیں: مارکو روبیو
23 June 2026
آئی اے ای اے کے انسپکٹرز ایران کی جوہری تنصیبات کا دورہ کریں گے، ٹرمپ
23 June 2026
امریکا سے آئندہ مذاکرات اعلیٰ سطح کی کمیٹی کی نگرانی میں ہوں گے: کاظم غریب آبادی
23 June 2026
پرتگال نے ازبکستان کو شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ کی پہلی جیت حاصل کر لی
23 June 2026
فیفاورلڈکپ امریکا نے ایرانی ٹیم کیلئے سفری پابندیوں میں نرمی کر دی۔
23 June 2026
ایرانی صدر دورہ پاکستان مکمل کرنے کے بعد وطن روانہ
23 June 2026
لندن ہاکی پرو لیگ میں پاکستانی پرچم کی غلط نمائش, انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی صدر پی ایچ ایف محی الدین احمد وانی سے غیر مشروط معذرت
23 June 2026
وزیراعظم اور ایرانی صدر کی پریس کانفرنس، مشترکہ امن کوششوں کا اعادہ
23 June 2026