LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
دبئی رن 2026، شیخ زاید روڈ پر 3 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد کی ریکارڈ شرکت بلٹ پروف اور لگژری گاڑیوں کی وائرل ویڈیو کا معاملہ، مزید تین افراد گرفتار بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.6 ریکارڈ پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگِ میل ،شین زو-24کی لانچنگ کی مشق کامیابی سے مکمل پاکستان میں جوہری سلامتی پر عالمی اجلاس آج سے شروع ہوگا مریم نواز کا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کرنیوالے سکھ یاتریوں کا خیرمقدم خیبرپختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج، صوبے کو 10 ارب روپے جاری موسمیاتی تبدیلی ہماری تہذیب اور تاریخی ورثے کیلئے بڑا خطرہ بن چکی: مصدق ملک میرعلی سے دہشت گردوں کا چھپایا گیا اسلحہ اور بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن

آسٹریلوی اداکارہ کے کیٹی پیری پر ہراسانی کے سنگین الزامات، پولیس کی تحقیقات

Web Desk

17 April 2026

عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ کیٹی پیری اس وقت ایک سنگین قانونی تنازعے کی زد میں ہیں، جہاں آسٹریلوی اداکارہ روبی روز نے ان پر نامناسب رویے کے الزامات عائد کیے ہیں۔ ان الزامات کے بعد آسٹریلوی پولیس نے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جس نے شوبز کی دنیا میں ہلچل مچا دی ہے۔

روبی روز نے سوشل میڈیا پر انکشاف کیا کہ یہ واقعہ تقریباً دو دہائی قبل میلبورن کے ایک نائٹ کلب میں پیش آیا تھا۔ اداکارہ کے مطابق، انہوں نے طویل عرصے تک اس واقعے کو اپنے اندر دبائے رکھا، لیکن اب وہ اس صدمے سے باہر نکلنے اور سچ سامنے لانے کے لیے پرعزم ہیں۔ روبی روز نے 14 اپریل کو آگاہ کیا کہ وہ اپنی رپورٹ درج کرا چکی ہیں اور اب پولیس کی ہدایت پر اس معاملے پر مزید عوامی بیان بازی سے گریز کریں گی۔

دوسری جانب کیٹی پیری کی قانونی ٹیم نے ان تمام الزامات کو قطعی طور پر مسترد کرتے ہوئے انہیں “بے بنیاد اور خطرناک جھوٹ” قرار دیا ہے۔ ان کے نمائندوں کا موقف ہے کہ روبی روز ماضی میں بھی مختلف نامور شخصیات پر اسی نوعیت کے الزامات لگا چکی ہیں جو ثابت نہیں ہو سکے۔ فی الحال میلبورن پولیس کی خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم (جنسی ہراسانی اور بچوں کا استحصال یونٹ) 2010 کے اس مبینہ واقعے کی چھان بین کر رہی ہے، اور تحقیقات مکمل ہونے تک مزید تفصیلات کو خفیہ رکھا گیا ہے۔