کترینہ کیف کیریئر کے شروع میں ڈانس میں صفر تھیں: بھارتی کوریوگرافر بوسکو کا انکشاف
Web Desk
14 September 2026
معروف بھارتی کوریوگرافر بوسکو نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ کی صفِ اول کی اداکارہ کترینہ کیف کو اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں رقص (ڈانس) کے حوالے سے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا، اور ایک کوریوگرافر نے انہیں یہاں تک کہہ دیا تھا کہ وہ ڈانس کے معاملے میں “صفر” ہیں اور انہیں ڈانس کرنا چھوڑ دینا چاہیے۔ یہ انکشاف بوسکو نے ہدایت کار اور کوریوگرافر فرح خان کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران کیا۔
انٹرویو کے دوران فرح خان نے بتایا کہ بالی ووڈ کا معروف ہٹ آئٹم سانگ ‘شیلا کی جوانی’ ان کی کوریوگرافی میں بننے والی سب سے کم خرچ پرفارمنس تھی، جسے صرف 10 ڈانسرز اور کترینہ کیف کے ساتھ شوٹ کیا گیا تھا۔ بوسکو نے مزید کہا کہ گانا ‘شیلا کی جوانی’ کترینہ کیف کے کیریئر کے لیے ایک بڑا گیم چینجر ثابت ہوا، جس کے بعد انہوں نے اپنی بہترین صلاحیتوں سے بالی ووڈ ڈانس میں اپنی ایک الگ شناخت بنائی۔
متعلقہ عنوانات
پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع
13 September 2026
برصغیر کے نامور اداکار لہری کی آج 14ویں برسی منائی جا رہی ہے
13 September 2026
گلوکارہ آئمہ بیگ اور زین احمد کی علیحدگی؟ ’سنگل‘ ہونے کا اشارہ
13 September 2026
امیشا پٹیل کے گھر چوری، لاکھوں روپے کے زیورات غائب
13 September 2026
لیڈی گاگا اور منگیتر مائیکل پولانسکی کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
12 September 2026
کیٹی پیری منگنی کے لیے مہنگی انگوٹھی خود خریدیں گی
12 September 2026
عمار بیگ کے نئے او ایس ٹی ’ تیرے عشق میں‘ نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی
12 September 2026
حنا جاوید قتل کیس: ملزم ذیشان ارشد کی ضمانت درخواست پر سماعت ملتوی
11 September 2026