LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ڈی آئی خان میں پولیس چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش دھماکا، 11 افراد شہید، متعدد زخمی پی ٹی آئی کا ٹریک ریکارڈ درست نہیں، مجبوراً کنٹینرز لگا کر روکنا پڑتا ہے: گورنر پنجاب بیلاروس کی جدید طبی ٹیکنالوجی قابلِ تحسین ہے، چیئرمین سینیٹ سہیل آفریدی انتظامی طور پر فارغ، اب سیاسی طور پر بھی ہوچکے: عطا تارڑ بلوچستان میں شرپسندوں کا ڈیرہ بگٹی پر حملہ پسپا، 13 دہشت گرد مارے گئے بلوچستان کے ضلع دکی میں تعمیراتی کمپنی کے 18 مزدور اغوا، گارڈ شہید خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری بلدیات کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو بروقت اقدام ہے، وزیراعظم شہباز شریف ایک ہی الزام پر ایف آئی اے دوبارہ انکوائری نہیں کرسکتی: عدالت فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم خیبر پختونخوا اسمبلی میں ارکان کی گرفتاری کا طریقہ کار واضح، سپیکر کی اجازت لازمی افغان سرزمین سے دہشت گردی ختم کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں: اسحاق ڈار بھارت ریاستی سطح پر دہشت گردی کی پشت پناہی میں ملوث ہے: صائمہ سلیم پی ٹی آئی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دہشت گردوں کے ساتھ ہے: خواجہ آصف اسلام آباد میں احتجاج کے تماشے کو ہمیشہ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا: رانا ثنا

کترینہ کیف اور وکی کوشل نے پیدائش کے 2 ماہ بعد اپنے بیٹے کے نام کا اعلان کر دیا

Web Desk

7 January 2026

بالی وڈ کی معروف جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنے پہلے بیٹے کی پیدائش کے دو ماہ بعد اس کے نام کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

کترینہ کیف اور وکی کوشل کے ہاں گزشتہ سال 7 نومبر کو شادی کے چار برس بعد پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔ اب 7 جنوری کو دونوں نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے اپنے بیٹے کے نام اور پہلی جھلک مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

جوڑے کے مطابق انہوں نے اپنے بیٹے کا نام ویہان کوشل رکھا ہے۔ انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں کترینہ اور وکی نے لکھا،
“ہماری روشنی کی کرن، ویہان کوشل۔ دعائیں قبول ہو گئیں، زندگی بہت خوبصورت ہے۔ ہماری دنیا ایک لمحے میں بدل گئی۔”

واضح رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے 9 دسمبر 2021 کو راجستھان کے ایک ریزورٹ میں شاہی مگر نجی تقریب میں شادی کی تھی، جس میں صرف قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی تھی۔ یہ جوڑی اپنی نجی زندگی کو زیادہ تر میڈیا سے دور رکھتی ہے، تاہم مداحوں نے بیٹے کے نام کے اعلان پر خوشی اور مبارکباد کے پیغامات دیے ہیں۔