LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے صوبائی بجٹ کی منظوری دے دی ایران امریکا معاہدہ: قومی اسمبلی میں اظہار تشکر کی قرارداد منظور پاکستان سٹاک ایکسچینج کا پہلا ٹریڈنگ سیشن شدید مندی کا شکار آج تیل کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کا اعلان کیا جائے گا: وزیراعظم صدر مملکت نے سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹسز کے دورۂ روس کی منظوری دیدی چیئرمین پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز اسلم آر خان انتقال کرگئے نائجر کے ہوئی اڈے پر شدت پسندوں کا حملہ، 35 افراد ہلاک پاسپورٹ کے اجراء کو مکمل طور پر ای پاسپورٹ پر منتقل کرنے کا فیصلہ گورنر پنجاب کی پی پی پارلیمنٹیرینز سے ملاقات، عوامی مسائل پر آواز اٹھانے کی ہدایت سلامتی کونسل سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے: پاکستان خیبرپختونخوا کا آئندہ مالی سال کا 2280 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں: ٹرمپ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ آج سوئٹرز لینڈ میں شروع ہوگا امریکا؛ سپریم کورٹ نے’چرسیوں‘ کو اسلحہ رکھنے کی اجازت دیدی امریکی فوج نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کردی

غزہ میں جنگ بندی کی حمایت پر کام چھین لیا گیا: کیٹ بیکنسیل

Web Desk

7 April 2026

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ کیٹ بیکنسل نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کی حمایت اور بچوں کے قتل کے خلاف ایک سوشل میڈیا پوسٹ لائک کرنے پر ان کی ایجنٹ نے انہیں فوری طور پر کام سے فارغ کر دیا۔ انسٹاگرام پر حذف شدہ تبصروں میں اداکارہ نے بتایا کہ یہ واقعہ 2023 کی ایکٹرز ہڑتال ختم ہونے کے محض دو دن بعد پیش آیا، جب انہیں اسی ایجنٹ نے نکالا جس نے ان کے بقول اداکار مارک روفالو کو برقرار رکھا۔ کیٹ بیکنسل نے ‘انڈر ورلڈ’ فلم سے شہرت حاصل کی، انہوں نے مارک روفالو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس ناانصافی پر نجی طور پر رابطہ کرنے کی کوشش کی مگر اداکار نے انہیں مکمل طور پر نظر انداز کر دیا۔

اداکارہ نے اپنی ذاتی زندگی کے کربناک دور کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ جس وقت انہیں 12 سالہ رفاقت کے بعد ایجنٹ نے محض دو جملوں کے ذریعے نکالا، وہ اپنی والدہ کے کینسر اور سوتیلے والد کے انتقال جیسی شدید مشکلات سے گزر رہی تھیں۔ انہوں نے اپنے کیس کا موازنہ سینئر اداکارہ سوزن سیرینڈن سے بھی کیا، جنہیں فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھانے پر ٹیلنٹ ایجنسی نے فارغ کر دیا تھا۔ کیٹ بیکنسل کا کہنا ہے کہ انڈسٹری میں انسانی حقوق کے لیے آواز اٹھانے کی قیمت انہیں پیشہ ورانہ بائیکاٹ کی صورت میں چکانی پڑی ہے، جبکہ ان کے ساتھی اداکار اس معاملے پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔