LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسلام آباد ہائیکورٹ: پی ٹی آئی لانگ مارچ کے باعث اٹک پل اور راستوں کی بندش کے خلاف کیس امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا نیا دور آج ہوگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد سے زائد اضافہ آبنائے ہرمز میں امریکی زیرِ آب ڈرون پکڑنے کا ایرانی دعویٰ، واشنگٹن نے مسترد کردیا خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے آپشن پر بیک ڈور کام چل رہا ہے،طارق فضل چوہدری پاک بحریہ کی نئی شامل کی گئی آبدوز کی پہلی لائیو ویپن فائرنگ کامیابی سے مکمل عازمینِ حج کی سہولت کے لیے پاک حج ایپ میں متعدد نئے فیچرز متعارف پاکستان نے افغانستان میں اندرونی جھڑپوں سے متعلق الزامات مسترد کردیے یونانی دارالحکومت ایتھنز میں دھماکا،4 امریکیوں سمیت 6 افراد ہلاک راولپنڈی اور اسلام آباد میں انٹرنیٹ سروس متاثر، شہریوں کو مشکلات کا سامنا سہیل آفریدی کوبانی پی ٹی آئی کا مکمل اعتماد حاصل ہے، چیئرمین پی ٹی آئی ایران تجارت نہیں کرسکتا تو کوئی بھی تجارت نہیں کرے گا،ایرانی آرمی چیف یمنی فورسز کا حالیہ حملوں میں 4 ایرانی عسکری ماہرین کی ہلاکت کا دعویٰ امریکا صرف ایران کو مٹانے یا تباہ کرنے کا خواب ہی دیکھ سکتا ہے، ایرانی صدر ایرانی فوج کا خطے میں واشنگٹن کی کسی بھی فوجی کارروائی کا بھرپور جواب دینے کا اعلان

کامیڈین کاشف خان نے بیٹیوں کی شادی پر فضول خرچے سے بچنے کا طریقہ بتادیا

Web Desk

19 March 2026

کراچی: معروف کامیڈین کاشف خان نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی بیٹی اور مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسر ربیکا خان کی شادی کے بعد بڑھتے ہوئے اخراجات اور فضول خرچی سے بچنے کے عملی طریقے بتائے۔ میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کاشف خان کا کہنا تھا کہ ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ پہلی شادی دھوم دھام سے کرے، لیکن خواہشات کے ساتھ ساتھ اخراجات میں توازن رکھنا ضروری ہے۔

کاشف خان نے مشورہ دیا کہ مہنگے عروسی لباس اور قیمتی جیولری خریدنے کے بجائے انہیں کرائے پر حاصل کرنا ایک بہتر آپشن ہے، کیونکہ آج کل ڈیزائنر جوڑے اور سونے چاندی کے زیورات بھی آسانی سے کرائے پر دستیاب ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ “مہندی” اور “شادی” کی تقریبات کو ملا کر ایک ہی تقریب یعنی “شیندی” منعقد کرنے سے بھی لاکھوں روپے بچائے جا سکتے ہیں۔

لڑکے والوں کو تحائف دینے کے حوالے سے انہوں نے واضح کیا کہ ان کی بیٹی کی شادی میں یہ پہلے ہی طے کر لیا گیا تھا کہ ہر فریق اپنی اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب خاندان بھر کو کپڑے دینے کا رواج ختم ہو چکا ہے اور لوگ اب زیادہ عملی سوچ اپنا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ربیکا خان کی شادی کی طویل تقریبات پر سوشل میڈیا پر کافی تنقید کی گئی تھی، جس کے تناظر میں کاشف خان کا یہ بیان اہمیت اختیار کر گیا ہے۔