کرن جوہر کا اپنی لڑکیوں جیسی چال ڈھال سے متعلق دلچسپ انکشاف
Web Desk
20 November 2025
بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ساتھ پوڈ کاسٹ میں بالی ووڈ ہدایت کار، پروڈیوسر اور اداکار کرن جوہر نے انکشاف کیا کہ 15 سال کی عمر تک اُن کی آواز اور چال ڈھال نسوانی تھی۔
کرن جوہر نے بتایا کہ انہیں بچپن سے ہی مختلف کورسسز کا شوق تھا اسی وجہ سے وہ کچھ نہ کچھ سیکھتے رہتے تھے، کھانا بنانا سیکھا جبکہ امپورٹ اور ایکسپورٹ کے بزنس کے حوالے سے بھی پڑھائی کی۔
کرن جوہر کے مطابق ’مجھے بچپن سے ہی مقرر اور ٹیبلو کرنے کا شوق تھا اور اس کے لیے بھی کورس کیا‘۔
ہدایت کار کے مطابق 1989 میں کوچنگ کے ٹیچر نے اس بات کی نشاندہی کی کہ میری آواز اور چال ڈھال لڑکیوں کی طرح ہے اور اس کی وجہ سے مستقبل میں بہت زیادہ مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے کیونکہ معاشرے کے لوگ مذاق بنائیں گے۔
’انہوں نے مجھے کہا کہ تم ذہین ہو اور سیکھنے کی صلاحیت بھی ہے جبکہ تمھاری شخصیت پُرکشش ہے، میں تمھاری مدد کر کے آواز کو مردوں کی طرح کروں گا‘۔
کرن جوہر نے بتایا کہ پھر تین سال تک ٹیچر نے ہفتے میں تین روز دو گھنٹے کی کلاس لی تاہم اس بارے میں گھر والوں کو نہیں بتایا تاکہ شرمندگی سے بچ سکیں۔
انہوں نے بتایا کہ میں نے آواز لڑکوں کی طرح کرنے کیلیے تین سال تک کوچنگ میں کلاسسز لیں اور پھر آواز کچھ بہتر ہوئی اور یہ اُس وقت کی بات ہے جب میری عمر کے بچے کرکٹ کھیلتے تھے۔
ہدایت کار کے مطابق انہوں نے اپنے والد سے جھوٹ بولا کہ وہ کمپیوٹر سیکھنے کیلیے کلاسسز لے رہے ہیں اور اسی کی فیس بھی گھر والوں سے لیتے تھے۔
متعلقہ عنوانات
میرے پاس ’جن‘ ہے جو نقصان نہیں پہنچاتا بس موجودگی کا احساس دلاتا ہے، محسن گیلانی
1 September 2026
رابعہ بٹ اور سونم باجوہ کی دلچسپ نوک جھونک
1 September 2026
معروف امریکی گلوکار لیونل رچی کنسرٹ کے بعد اسپتال منتقل
1 September 2026
مائیکل جیکسن کا بڑا بیٹا کئی ماہ کی خاموشی کے بعد اچانک منظرِ عام پر، مداح حیران
1 September 2026
جیا علی کا والدہ کے انتقال پر اہم انکشاف، صدمہ قبول کرنے میں 4 دن لگے
1 September 2026
سہیل سمیر نے وائرل غیر اخلاقی ویڈیو پر مداحوں سے معذرت کرلی
1 September 2026
جسٹس کیلی نے مس یو ایس اے کا تاج سر پر سجا لیا
31 August 2026
کرینہ کپور اور پرتھوی راج سوکمارن کی ’دائرہ‘ کے ٹریلر نے دھوم مچادی
31 August 2026