LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں سعودیہ نے ریاض کے بلند ترین ٹاور متاثر ہونے کی تصدیق کردی سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل دبئی رن 2026ء کیلئے اہم سہولت، شرکا کی گاڑیوں کیلئے 15 ہزار پارکنگ مقامات مختص دبئی میں عالمی ٹیکنالوجی نمائش جیٹیکس گلوبل 7 دسمبر سے شروع ہوگی شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وفاقی وزیر مصدق ملک بھارت پہنچ گئے سعودی عرب کے حقِ دفاع کی حمایت، حوثی ملیشیا کے حملے بند کیے جائیں: پاکستان ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے صدر ٹرمپ نے چینی اور روسی ہم منصب کو امن بارے سخت پیغام دیدیا: جیرڈ کشنر وائٹ ہاؤس کے نیشنل سائبر ڈائریکٹر شان کیرن کراس نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے وفاقی محکموں میں ہزاروں ملازمتوں کا اعلان بیوٹی ورلڈ دبئی 2027ء کی تاریخوں کا اعلان، عالمی نمائش ایکسپو سٹی منتقل کرنے کا فیصلہ

سڑکیں بن رہی ہیں، کراچی کے ہر روڈ پر جدید بسیں چلیں گی، شرجیل میمن

Web Desk

30 January 2026

سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران وقفہ دعا میں پاکستان کی بقا و سلامتی، سانحہ گل پلازہ کے شہدا اور کراچی میں ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ پیپلز پارٹی کی رکن ہیر سوہو نے لاہور کے حالیہ واقعے پر دعا کی درخواست کی اور طنزیہ انداز میں سوال کیا کہ کیا اب لاہور کو وفاق کے حوالے کرنے کا مطالبہ ہوگا۔

سپیکر سید اویس قادر شاہ نے بتایا کہ 14 سال بعد سندھ اسمبلی کامن ویلتھ کانفرنس کی میزبانی کرے گی، جو 4 فروری کو ہوگی۔ ارکان اسمبلی کو بھرپور شرکت کی ہدایت کی گئی اور صوبائی وزیر شرجیل میمن کی تحریک کی منظوری دی گئی کہ اسمبلی ہال کو کانفرنس ہال میں تبدیل کیا جائے۔

وقفہ سوالات کے دوران محکمہ ٹرانسپورٹ سے متعلق پوچھے گئے سوالات کے جواب دیتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی کی ہر سڑک پر جدید بسیں چلیں گی، مزید بسیں کراچی پورٹ پر موجود ہیں اور شہر میں ٹریفک کے لیے سمارٹ سسٹم پر کام جاری ہے۔ بس ٹرمینلز سے مفت شٹل سروس فراہم کی جا رہی ہے اور بسوں کو شہر سے باہر رکھنے کا فیصلہ ٹریفک کے رش کو کم کرنے کے لیے کیا گیا۔

سینئر صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ 15 ہزار خواتین نے پنک سکوٹی کے لیے درخواستیں دی ہیں، نجی کمپنی مفت ٹریننگ دے رہی ہے اور ٹریفک ٹیسٹ پاس کرنے والی خواتین کو سکوٹی فراہم کی جائے گی۔

انفراسٹرکچر کے حوالے سے شرجیل میمن نے بتایا کہ کراچی کی سڑکیں بن رہی ہیں، کے ایم سی اور محکمہ بلدیات سڑکوں کی تعمیر میں مصروف ہیں، شہر میں میگا پروجیکٹس جاری ہیں اور وزیر اعلیٰ سندھ نے حال ہی میں 90 ارب روپے مختص کیے ہیں۔