LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا۔ایران مفاہمتی یادداشت کی دستخطی تقریب، پاکستانی وفد سوئٹزرلینڈ پہنچ گیا ایران معاہدہ جوہری ہتھیاروں کے خلاف مضبوط دیوار ثابت ہوگا: ٹرمپ امریکا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، ایک شخص ہلاک، 5 زخمی وائٹ ہاؤس میں یو ایف سی ایونٹ پر مبینہ حملے کی سازش ناکام، 5 مشتبہ افراد گرفتار امریکی محکمۂ جنگ نے انڈو پیسیفک کمانڈ کا نام دوبارہ پیسیفک کمانڈ رکھ دیا یران سے مفاہمتی یادداشت حتمی نہیں، معاہدہ پسند نہ آیا تو دوبارہ بمباری ہوسکتی ہے: ٹرمپ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر جناب محمد نواز شریف کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس بھارتی رجسٹرڈ طیاروں پر فضائی پابندی 24 جولائی کی صبح تک بڑھا دی۔ پی اے اے نوٹم بغیر چمچوں اور پروٹوکول کے باہر نکلیں تاکہ اندازہ ہو،خواجہ اظہار الحسن کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال پنجاب نے اپنے اخراجات کو بڑی حد تک محدود کیا، کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا:مریم اورنگزیب سی سی ڈی اہلکار کی فائرنگ سے جاں بحق بچی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی انسدادِ دہشت گردی عدالت: علیمہ خان احتجاج کیس میں محسن نقوی اور عطا تارڑ کو طلب کرنے کی درخواست پر دلائل مکمل، پارٹی میں دھڑے بندی نہیں لیکن کچھ لوگوں کے اختلافات ہیں,علی امین گنڈاپور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس: ایف بی آر کا نیا “فیس لیس آڈٹ سسٹم” اور ٹیکس چوری کے ہولناک انکشافات محسن نقوی سے برطانوی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات، انسداد دہشتگردی تعاون پر اتفاق

کراچی: سی ویو پر میراتھن ریس کا انعقاد، 25 ممالک سے ہزاروں رنرز شریک

Web Desk

4 January 2026

شہرِ قائد کے ساحلِ سمندر سی ویو پر عالمی معیار کی میراتھن ریس کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس میں دنیا کے 25 مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 7 ہزار سے زائد رنرز نے شرکت کی۔ اس بین الاقوامی اسپورٹس ایونٹ نے کراچی کو ایک بار پھر مثبت سرگرمیوں کا مرکز بنا دیا۔

رنگا رنگ میراتھن میں مردوں، خواتین اور بچوں نے بڑی تعداد میں حصہ لیا، جبکہ مختلف عمر کے افراد کی شرکت نے ایونٹ کو مزید منفرد اور یادگار بنا دیا۔ منتظمین کے مطابق ریس کو چار کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا تھا، جن میں 42، 21، 10 اور 5 کلومیٹر کے مقابلے شامل تھے۔

پہلے مرحلے میں فل میراتھن (42 کلومیٹر) اور ہاف میراتھن (21 کلومیٹر) کی دوڑ منعقد کی گئی، جبکہ دوسرے مرحلے میں 10 اور 5 کلومیٹر کی ریسز کروائی گئیں۔ میراتھن کا آغاز اور اختتام سی ویو پر واقع نشانِ پاکستان سے ہوا۔

ریس کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے، جبکہ شرکاء کی سہولت کے لیے میڈیکل کیمپس اور ریفریشمنٹ پوائنٹس بھی مختلف مقامات پر قائم کیے گئے۔ منتظمین کے مطابق کراچی میراتھن کا مقصد عوام میں صحت مندانہ طرزِ زندگی کو فروغ دینا، جسمانی سرگرمیوں کی اہمیت اجاگر کرنا اور مثبت سماجی سرگرمیوں کو پروان چڑھانا ہے۔

شہریوں نے کامیاب میراتھن کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں بھی ایسے بین الاقوامی اسپورٹس ایونٹس کا تسلسل برقرار رکھا جائے گا۔