LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
آبنائے ہرمز اور باب المندب کا بلیک میلنگ کیلئے استعمال ناقابلِ قبول : سعودیہ وزیرِ خارجہ مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش ناقابل قبول، حرمین شریفین کی سلامتی سرخ لکیر ہے: وزیراعظم تربیتی مشق کے دوران بحری حادثہ: قازق بحریہ کے فرسٹ ڈپٹی کمانڈر سمیت 5 افسر گرفتار بلاول بھٹو سے چوہدری یاسین اور راجہ پرویز اشرف کی الگ الگ ملاقاتیں ڈی آئی خان میں پولیس چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش دھماکا، 11 افراد شہید، متعدد زخمی پی ٹی آئی کا ٹریک ریکارڈ درست نہیں، مجبوراً کنٹینرز لگا کر روکنا پڑتا ہے: گورنر پنجاب بیلاروس کی جدید طبی ٹیکنالوجی قابلِ تحسین ہے، چیئرمین سینیٹ سہیل آفریدی انتظامی طور پر فارغ، اب سیاسی طور پر بھی ہوچکے: عطا تارڑ بلوچستان میں شرپسندوں کا ڈیرہ بگٹی پر حملہ پسپا، 13 دہشت گرد مارے گئے بلوچستان کے ضلع دکی میں تعمیراتی کمپنی کے 18 مزدور اغوا، گارڈ شہید خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری بلدیات کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو بروقت اقدام ہے، وزیراعظم شہباز شریف ایک ہی الزام پر ایف آئی اے دوبارہ انکوائری نہیں کرسکتی: عدالت فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم خیبر پختونخوا اسمبلی میں ارکان کی گرفتاری کا طریقہ کار واضح، سپیکر کی اجازت لازمی

گل پلازہ میں آتشزدگی: شوبز شخصیات کا دکھ اور حفاظتی اقدامات کا مطالبہ

Web Desk

20 January 2026

کراچی کے تاریخی گل پلازہ میں پیش آنے والے آتشزدگی کے المناک واقعے نے پورے شہر اور ملک کو صدمے میں مبتلا کر دیا۔ شوبز شخصیات نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے لیے دعائیں کیں اور ذمہ داروں کے احتساب کا مطالبہ کیا۔

اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا کہ یہ محض حادثہ نہیں بلکہ حفاظتی اقدامات کی کمی اور لاپرواہی کی تلخ یاد دہانی ہے۔ سجل علی، ثمر جعفری، ژالے سرحدی، علی گل پیر، ایوا بی اور منال خان نے بھی افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

اداکارہ یشما گل اور فلم ساز عدنان ملک نے عمارت میں حفاظتی انتظامات کی کمی پر شدید تنقید کی، جبکہ عدنان ملک نے بتایا کہ وہ ایک ماہ قبل عمارت کے خطرناک ڈیزائن سے آگاہ ہو چکے تھے۔ معروف میزبان انوشے اشرف نے لاہور میں شاہانہ تقریبات اور کراچی کے عوام کے دکھ کا موازنہ کیا۔