کراچی گالف چیمپئن شپ کا افتتاح، ایک کروڑ 41 لاکھ انعامی رقم مقرر
Web Desk
12 November 2026
کراچی گالف کلب میں گالف چیمپئن شپ کی شاندار افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمانِ خصوصی کمانڈر کراچی اور کراچی گالف کلب کے صدر وائس ایڈمرل فیصل عباسی تھے جنہوں نے چیمپئن شپ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
منتظمین کے مطابق چیمپئن شپ کے لیے 1 کروڑ 41 لاکھ روپے کی ریکارڈ انعامی رقم مقرر کی گئی ہے جبکہ ‘ہول ان ون’ (Hole-in-One) اسکور کرنے والے کھلاڑی کو لگژری کار بطور انعام دی جائے گی۔ اس میگا ایونٹ میں ملک بھر سے معروف گالفرز شرکت کر رہے ہیں۔ چیمپئن شپ میں پروفیشنلز، سینئر امیچرز، جونیئر امیچرز، لیڈیز امیچرز، ویٹرنز اور پرو امیچرز کی کیٹیگریز شامل کی گئی ہیں، جبکہ 72 ہولز پر مشتمل پروفیشنل، امیچر اور سینئر امیچر مقابلے 12 سے 16 نومبر تک جاری رہیں گے۔ ایونٹ کی اختتامی تقریب 15 نومبر کو منعقد ہوگی جس میں چیف آف دی نیول اسٹاف مہمانِ خصوصی ہوں گے۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس ایڈمرل فیصل عباسی نے کہا کہ پاک بحریہ ملک کی سمندری سرحدوں کے دفاع کے ساتھ ساتھ صحت مندانہ اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ میں بھی بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک بحریہ نے ہمیشہ کھیلوں کو تقویت دینے میں اپنی قومی ذمہ داری نبھائی ہے اور مستقبل میں بھی کھیلوں سمیت تعمیری سرگرمیوں کی سرپرستی جاری رکھی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
صائم ایوب کا کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ، پی سی بی سے درخواست
22 November 2026
ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی: پاکستان کی سکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی
22 November 2026
دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
22 November 2026
وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد
22 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
22 November 2026
جوش ہیزل ووڈ نے پیٹ کمنز کو کپتانی سے ہٹانے پر ٹیم چھوڑنے کا عندیہ دے دیا
21 November 2026
سری لنکا کرکٹ ٹیم کے آل فارمیٹ دورہ پاکستان کے اختتام پر مہمان ٹیم کے اعزاز میں پُروقار عشائیہ
21 November 2026
پی سی بی نے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا
21 November 2026