کنگنا رناوت کا بغیر نام لیے سوناکشی سنہا پر وار؛ لباس اور بات چیت کے انداز کو ’جیب کترا‘ قرار دے دیا
Web Desk
4 August 2026
بالی ووڈ اداکارہ اور رکنِ پارلیمنٹ کنگنا رناوت ایک بار پھر اپنی متنازع سوشل میڈیا پوسٹ کے باعث خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔ انسٹاگرام پر شیئر کردہ ایک ویڈیو میں کنگنا نے واضح کیا کہ وہ کسی کی جسمانی ساخت کی بنیاد پر اس کی تضحیک (باڈی شیمنگ) نہیں کرتیں، تاہم اسی پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے ایک نامعلوم بالی ووڈ اداکارہ کے لباس اور گفتگو کے انداز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ کنگنا نے طنز کرتے ہوئے تحریر کیا کہ مذکورہ اداکارہ ان دنوں ایسے لباس زیبِ تن کرتی ہیں اور ایسا لہجہ اختیار کرتی ہیں جیسے کوئی ‘جیب کترا’ ہو، جبکہ وہ احتجاج کرنے والوں کے رویے کی بھی حمایت کر رہی ہیں۔ اداکارہ نے مشورہ دیا کہ مذکورہ خاتون اپنے پرانے باوقار اسلوب پر واپس آئیں اور اگر انہیں اچھے اسٹائل کے لیے مدد درکار ہو تو وہ اس کے لیے بھی تیار ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کا نام روشن کرنے والی ڈیزائنر سے انٹرویو میں جم کے کپڑوں پر سوال، نادیہ خان تنقید کی زد میں
27 September 2026
ایک دن میں ایک کروڑ خرچ، ڈکی بھائی اور عروب جتوئی کو تنقید کا سامنا
27 September 2026
ہانیہ عامر کے میک اپ آرٹسٹ اداکارہ کی ہم شکل کو انڈسٹری میں لانا چاہتے ہیں؟ ویڈیو نے سوال اٹھا دیے
27 September 2026
راحت فتح علی خان کے بیٹے کی مونی رائے کے ساتھ تصویر، صارفین کے دلچسپ تبصرے
27 September 2026
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026
امیتابھ بچن کی شاہ رخ خان کی مشکلات کا سامنا کرنے، آگے بڑھنے کی تعریف
26 September 2026
دانش تیمور کی جذباتی منظر میں اداکاری پر مداحوں کا طنز، ویڈیو وائرل
26 September 2026
ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی، اب کتنے سال کی ہو گئیں؟
25 September 2026