اے آر رحمان کا رویہ نفرت آمیز اور افسوسناک ہے ، کنگنا رناوت
Web Desk
18 January 2026
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے موسیقار اے آر رحمان کے رویے پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ نفرت میں اندھے ہو چکے ہیں اور ان پر افسوس ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا نے الزام عائد کیا کہ اے آر رحمان نے فلم ایمرجنسی کے سلسلے میں ملاقات سے انکار کیا اور اسے پروپیگنڈا فلم قرار دیا۔ اداکارہ نے کہا کہ سیاسی وابستگی کی وجہ سے انڈسٹری میں تعصب کا سامنا رہتا ہے اور رحمان اس تعصب کی واضح مثال ہیں۔
کنگنا رناوت نے دعویٰ کیا کہ فلم ایمرجنسی کو ناقدین اور اپوزیشن رہنماؤں نے سراہا، تاہم موسیقار نے منفی رویہ اختیار کیا۔ یہ تنازع ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اے آر رحمان نے پہلے ہی فلم چھاوا کو تقسیم پیدا کرنے والی فلم قرار دیا تھا۔
متعلقہ عنوانات
’دی راک‘ کے نئے لک کے پیچھے کیا راز ہے؟ اداکار کی حالت دیکھ کر مداح حیران
21 October 2026
ٹائیگر شروف حملہ آوروں کا اصل ہدف نہیں تھے، تفتیش میں اہم انکشاف
21 October 2026
نکاح نامہ پڑھے بغیر شادی نہ کریں، ونیزہ احمد کا خواتین کو اہم مشورہ
21 October 2026
مہوش حیات کا فنکاروں کو نجی زندگی کو سوشل میڈیا سے دور رکھنے کا مشورہ
20 October 2026
بھارتی اداکار عمران خان نے ملک چھوڑنے کا نوٹس عدالت میں چیلنج کردیا
20 October 2026
رجب بٹ کی عبدالستار ایدھی کا کردار ادا کرنے کی خواہش، صارفین کی کڑی تنقید
19 October 2026
‘اسے فوری ہٹائیں،’ نیہا شرما نے بغیر اجازت اے آئی سے تصاویر اور ویڈیوز بنانے والوں کو خبردار کردیا
19 October 2026
بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف فائرنگ کے واقعے میں بال بال بچ گئے
19 October 2026