LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بلاول بھٹو کی گلگت بلتستان کی نومنتخب حکومت کو 100 روزہ ترقیاتی پلان تیار کرنے کی ہدایت وفاقی وزیر احسن اقبال کا یونیورسٹی آف الینوائے شکاگو کا دورہ، جناح میڈیکل کمپلیکس اور پی کے ایل آئی کے ساتھ طبی و تحقیقی تعاون پر تبادلہ خیال سندھ میں پاکستان رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع، صوبائی کابینہ نے منظوری دے دی خاتون کی جان بچاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے گروپ کیپٹن عاصم طارق کی نمازِ جنازہ ادا، فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا وقت ختم، بیرسٹر گوہر سمیت کوئی بھی رہنما نہ مل سکا قیدِ تنہائی کے الزامات سنگین، نظر انداز نہیں کر سکتے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر تحریری حکم نامہ جاری امریکی صدر ٹرمپ نیٹو اجلاس میں شرکت کیلئے ترکیہ پہنچ گئے وفاقی حکومت نے نیشنل پاپولیشن کونسل تشکیل دے دی، وزیر اعظم چیئرمین اور آرمی چیف رکن مقرر پاکستان، کرغزستان کا تجارت، سرمایہ کاری اور سٹریٹجک شراکت داری پر اتفاق شام میں فرانسیسی صدر کی قیام گاہ کے قریب دو دھماکے، 18 افراد زخمی وفاقی وزیرِ خزانہ کا بڑا اقدام؛ اسٹیٹ بینک کی سربراہی میں ‘ایس ایم ای فنانس ٹاسک فورس’ قائم چین: 325 ملین ڈالرز رشوت لینے پر سرکاری عہدیدار کو سزائے موت کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، بی ایل اے کے 2 دہشت گرد گرفتار حکومت پیٹرول پر لیوی کا بھتہ وصول کر رہی ہے، قیمت 225 روپے ہونی چاہیے؛ حافظ نعیم الرحمن ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے ایس ایم ایز کو قرضوں کی فراہمی آسان بنائی جائے؛ وزیرِ اعظم

یوٹیوب پر فالوورز نہ بڑھے،نوجوان نے سٹوڈیو کو آگ لگا دی

Web Desk

18 February 2026

بھارت کے جھارکھنڈ میں ایک 27 سالہ نوجوان یوٹیوبر ودھایک پراجاپتی نے فالوورز نہ بڑھنے کی وجہ سے شدید ذہنی دباؤ کے باعث اپنے گھر کے اندر 10 لاکھ روپے کے سٹوڈیو میں آگ لگا دی۔

رپورٹس کے مطابق ودھایک نے اپنی زمین فروخت کر کے جدید سٹوڈیو قائم کیا اور امید کی کہ محنت کے ذریعے یوٹیوب پر مقبولیت حاصل کریں گے، تاہم کئی مہینوں کی کوشش کے باوجود مطلوبہ فالوورز نہ بڑھنے کی وجہ سے وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہو گئے۔حادثے کی رات تقریباً 10 بجے ودھایک نے سٹوڈیو میں خود کو بند کر کے آگ لگا دی۔ دھواں پورے گھر میں پھیل گیا اور لوہے کے بند دروازے کی وجہ سے خاندان اندر پھنس گیا۔ پڑوسیوں کی اطلاع پر پولیس نے دیوار توڑ کر اہل خانہ کو محفوظ باہر نکالا۔سٹوڈیو میں موجود کمپیوٹر، کیمرے، ساؤنڈ سسٹمز اور لائٹنگ کے تمام آلات مکمل طور پر جل گئے۔ آگ لگانے کے بعد ودھایک نے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی اور بعد ازاں رانچی کے ایک ہسپتال میں نفسیاتی علاج کے لیے داخل ہو گئے۔ماہرین کے مطابق یہ واقعہ نوجوانوں میں سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے دباؤ کے خطرات کو اجاگر کرتا ہے، جہاں کامیابی کی دوڑ بعض اوقات ذہنی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔