LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی سینیٹربرنی سینڈرز کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مستقل پابندی لگانے کی تجویز اسرائیلی انتہا پسند وزیر کا غزہ سے فلسطینیوں کی بیرون ملک منتقلی کا منصوبہ پیش ایران میں امریکی حملے میں شہید ہونے والے شہریوں کی تدفین کر دی گئی امریکی اقتصادی پابندیاں: ایران پر شدید معاشی دباؤ، مہنگائی میں ریکارڈ اضافہ روسی ایس یو 57 ای لڑاکا طیارے سے لانچ ہونے والے اسٹیلتھ ڈرونز عالمی نمائش کیلئے تیار سعودی ولی عہد کا مصری صدر سے رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال جرمنی کی موجودہ قیادت نازی طرز عمل کی طرف لوٹ رہی ہے، دیمتری میدویدیف روس نے ایران سے ’دوری‘ اختیار کرنے کا امریکی مطالبہ مسترد کر دیا امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن طویل تعیناتی کے بعد تھائی لینڈ پہنچ گیا روس کے کیف پر تازہ حملے میں بچے سمیت 10 افراد زخمی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کو تباہی کے دہانے پر قرار دیدیا کیف میں دو یوکرینی سکیورٹی اداروں کے درمیان فائرنگ، 3 انٹیلی جنس اہلکار زخمی امریکا چاہتا ہے مڈٹرم الیکشن تک جنگ جاری رہے: برطانوی میڈیا چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری پیرس سے لندن پہنچ گئے بھارتی عدالتوں سے انصاف کی توقع نہیں، کشمیر کیلئے سزائے موت بھی قبول ہے: یاسین ملک

جواد احمد انٹرویو کے دوران آپے سے باہر، میزبان پر برس پڑے، اداکاروں کا سخت ردعمل

Web Desk

7 March 2026

معروف گلوکار اور سیاست دان جواد احمد ایک بار پھر اپنے متنازع رویے کے باعث خبروں میں آ گئے ہیں۔

حال ہی میں جواد احمد نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شرکت کی، جہاں سابق وزیراعظم عمران خان کا ذکر آیا۔ پروگرام کے میزبان عمیر بشیر نے عمران خان کی سوشل میڈیا مقبولیت اور فالوورز کا حوالہ دیا تو جواد احمد اچانک برہم ہو گئے۔

ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گفتگو کے دوران جواد احمد کا لہجہ سخت ہو گیا اور وہ اینکر پر بلند آواز میں تنقید کرنے لگے۔ صورتحال کشیدہ ہونے پر انہوں نے پروگرام ادھورا چھوڑ دیا اور اسٹوڈیو سے باہر چلے گئے۔ جاتے ہوئے انہوں نے عملے سے کہا کہ میزبان کو کمرے سے باہر نکال دیا جائے اور صحافی کو “غیر پیشہ ور” اور “بے وقعت” قرار دیا۔

انٹرویو کے کلپس منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر اس واقعے پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔ اداکار عمران عباس نے انسٹاگرام پر میزبان کے صبر کو سراہا، جبکہ اداکارہ مشی خان نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اینکر کو اس صورتحال کو برداشت کرنے پر آسکر ملنا چاہیے تھا۔

سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے بھی جواد احمد کے رویے پر تنقید کی، کچھ نے اسے غیر مناسب قرار دیا، جبکہ دیگر نے کہا کہ عوامی شخصیت کو گفتگو کے دوران تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔