LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
آبنائے ہرمز اور باب المندب کا بلیک میلنگ کیلئے استعمال ناقابلِ قبول : سعودیہ وزیرِ خارجہ مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش ناقابل قبول، حرمین شریفین کی سلامتی سرخ لکیر ہے: وزیراعظم تربیتی مشق کے دوران بحری حادثہ: قازق بحریہ کے فرسٹ ڈپٹی کمانڈر سمیت 5 افسر گرفتار بلاول بھٹو سے چوہدری یاسین اور راجہ پرویز اشرف کی الگ الگ ملاقاتیں ڈی آئی خان میں پولیس چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش دھماکا، 11 افراد شہید، متعدد زخمی پی ٹی آئی کا ٹریک ریکارڈ درست نہیں، مجبوراً کنٹینرز لگا کر روکنا پڑتا ہے: گورنر پنجاب بیلاروس کی جدید طبی ٹیکنالوجی قابلِ تحسین ہے، چیئرمین سینیٹ سہیل آفریدی انتظامی طور پر فارغ، اب سیاسی طور پر بھی ہوچکے: عطا تارڑ بلوچستان میں شرپسندوں کا ڈیرہ بگٹی پر حملہ پسپا، 13 دہشت گرد مارے گئے بلوچستان کے ضلع دکی میں تعمیراتی کمپنی کے 18 مزدور اغوا، گارڈ شہید خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری بلدیات کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو بروقت اقدام ہے، وزیراعظم شہباز شریف ایک ہی الزام پر ایف آئی اے دوبارہ انکوائری نہیں کرسکتی: عدالت فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم خیبر پختونخوا اسمبلی میں ارکان کی گرفتاری کا طریقہ کار واضح، سپیکر کی اجازت لازمی

جواد احمد خواتین کے پردے سے متعلق بیان پر شدید تنقید کی زد میں

Web Desk

19 January 2026

گلوکار اور سماجی کارکن جواد احمد خواتین کے پردے سے متعلق متنازع بیان دینے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جواد احمد حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک تھے جہاں ایک خاتون سامع سے گفتگو کے دوران تلخ کلامی ہو گئی۔ مبینہ طور پر خاتون نے جواد احمد کے خیالات پر تنقید کی، جس پر انہوں نے سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ تنقید کرنے سے قبل اپنے طرزِ عمل کا بھی جائزہ لینا چاہیے۔

پوڈکاسٹ کے دوران جواد احمد کا کہنا تھا کہ ان جیسے لوگوں کی جدوجہد کی بدولت آج خواتین کو اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزارنے کا اختیار حاصل ہوا ہے۔

تاہم گفتگو کے دوران جواد احمد نے ایک مثال دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی اہلیہ برقع پہنتی ہیں، ان کی بہنیں سر ڈھانپتی ہیں، اور اگر ماہرہ خان برقع پہنیں گی تو وہ ڈانس کیسے کریں گی؟

ان کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آیا۔ کئی صارفین نے جواد احمد کے اندازِ گفتگو اور الفاظ کے انتخاب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اختلافِ رائے کے باوجود دوسروں سے بات کرنے کا سلیقہ اختیار کرنا چاہیے۔

سوشل میڈیا پر بعض حلقوں کا کہنا تھا کہ خواتین کے لباس اور ذاتی فیصلوں کو اس انداز میں موضوع بنانا نامناسب ہے، جبکہ کچھ صارفین نے بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا۔