LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا ایران جنگ بندی کیلئے کوششیں جاری ہیں، امید نہیں چھوڑی: شہباز شریف سعودیہ کی حمایت کی تو امریکا بھی ہمارے نشانے پر ہوگا: حوثیوں کی دھمکی 8 ممالک کی آبنائے ہرمز میں سمندری راستوں کی رکاوٹ کی مذمت، ناقابل قبول قرار جعلی اندراج کا الزام: ٹرمپ انتظامیہ کا افورڈیبل کیئر ایکٹ (اوباما کیئر) کے 7 لاکھ 60 ہزار صارفین کو نکالنے کا اعلان برنی سینڈرز نے ٹرمپ کی ایران جنگ کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیدیا معاشی بحران اور ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں تاریخی کمی: امریکی مڈ ٹرم انتخابات میں ڈیموکریٹس کو بڑی برتری کا امکان توشہ خانہ کے قواعد مزید سخت، وفاقی حکومت کے نئے رولز 2026 نافذ جنرل اسمبلی اجلاس، ایرانی صدر کی سکیورٹی امریکی سیکرٹ سروس کے سپرد صدر پوتن، ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے تیار ہیں، کریملن لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود ‘مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ’ کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرر پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، اجتماعات اور ہتھیاروں کی نمائش پر پابندی پاکستان کےنئے مالی سال کے پہلے دو ماہ میں بیرونی قرضوں میں 23 فیصد اضافہ افغان طالبان رجیم کے 8 ڈرونز پاکستانی حدود میں داخل، تمام مار گرائے وزیراعظم کی بوسنیا کے صدارتی کونسل کے چیئرمین سے ملاقات، عالمی امور پر تبادلہ خیال وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں، بل گیٹس سے ملاقاتیں، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

’یہ بالکل بھی مذاق نہیں‘، اپنی جعلی اے آئی ویڈیو دیکھ کر جنت مرزا بھڑک اٹھیں

Web Desk

23 September 2026

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر جنت مرزا نے اپنے چہرے کو استعمال کرتے ہوئے بنائی گئی ایک جعلی آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) ویڈیو پر شدید برہم ہوتے ہوئے اسے خواتین کی عزت اور پرائیویسی کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس اے آئی سے تیار کردہ ویڈیو میں جنت مرزا کو ایک نامعلوم شخص کے ساتھ دکھایا گیا ہے جبکہ پس منظر میں ‘اچھی لگتی ہو’ گانا چل رہا ہے۔

جنت مرزا نے اس جعلی ویڈیو کا اسکرین شاٹ اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ “یہ ویڈیو بالکل بھی مذاق نہیں ہے، کسی کا چہرہ اس کی اجازت کے بغیر استعمال کر کے ایسی ویڈیوز بنانا انتہائی تشویشناک اور ہولناک ہے۔ آج میرا چہرہ غلط طریقے سے استعمال ہوا ہے لیکن کل کو کسی بھی اور لڑکی کی تصاویر کا اسی طرح غلط استعمال ہو سکتا ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر ہر وقت متحرک رہنے کے باوجود یہ ویڈیو دیکھ کر وہ خود شدید ذہنی کوفت اور پریشانی کا شکار ہوئی ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ان لڑکیوں کے لیے یہ صورتحال کتنی خوفناک اور اذیت ناک ہو سکتی ہے جو سوشل میڈیا پر موجود بھی نہیں ہیں، لیکن ان کی تصاویر کو ان کی علم میں لائے بغیر اس طرح کے ایڈیٹڈ مواد میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔