LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
قطر نے ہمارے مؤقف سے امریکا کو آگاہ کر دیا، اب جواب کا انتظار ہے: عراقچی پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر پابندی عائد سعودی عرب کی سلامتی پاکستان کیلئے ریڈ لائن ہے: مولانا طاہر اشرفی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آپریشنز، 7 دہشت گرد جہنم واصل امریکا، اسرائیل کی ایران کو پسماندگی میں دھکیلنے کی کوشش ناکام ہوگئی: ایرانی سپریم لیڈر ٹرمپ کی ایران کو پابندیوں میں ریلیف اور منجمد اثاثوں کی پیشکش کی تردید سلامتی کونسل: پاکستان کا 1967 کی سرحدوں پر آزاد فلسطینی ریاست کے فوری قیام کا مطالبہ کلابریا ضمنی انتخاب، میلونی کی حکمران اتحادی جماعت نے اہم نشست دوبارہ حاصل کرلی اسپیس ایکس کے اسٹار شپ راکٹ نے پہلی بار زمین کے مدار میں پہنچنے کا اہم سنگِ میل عبور کر لیا المخا میں یمنی افواج کے ساتھ جھڑپوں میں 5 حوثی ہلاک، 13 زخمی برطانیہ میں دہشت گردی کے شبہ میں گرفتار 5 افراد ضمانت پر رہا غزہ میں نیتن یاہو کی پیدا کردہ تکالیف کو جائز قرار نہیں دے سکتے، برطانوی وزیر خارجہ ایران کے متعدد سابق حکومتی عہدیداران کا حکومت کو خط، این پی ٹی معاہدے سے نکلنے کا مطالبہ ٹرمپ انتظامیہ کا زائرین کی پروازیں بحال کرنے کیلئے ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ

فریال گوہر سے طلاق پر آج بھی افسوس ہے، جمال شاہ کا اعتراف

Web Desk

7 March 2026

پاکستان کے معروف اداکار، گلوکار اور فنکار جمال شاہ نے اپنی سابقہ اہلیہ فریال گوہر سے طلاق کے حوالے سے کھل کر بات کرتے ہوئے ماضی کے فیصلوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایک وقت تھا جب جمال شاہ اور فریال گوہر کو شوبز کی پسندیدہ اور بے مثال جوڑی سمجھا جاتا تھا۔ مداح بھی اس جوڑی کو بے حد پسند کرتے تھے، تاہم ایک طویل ساتھ کے بعد دونوں کی شادی طلاق پر ختم ہوگئی۔

حال ہی میں دونوں فنکار نجی چینل کے ایک سحری پروگرام میں اکٹھے شریک ہوئے جہاں انہوں نے اپنی پہلی ملاقات، محبت کے آغاز اور بعد میں تعلقات میں آنے والی دوریوں پر گفتگو کی۔

جمال شاہ کا کہنا تھا کہ ان کی پہلی شادی کو لوگوں اور خاندان کی مکمل حمایت حاصل تھی اور لوگ ان دونوں کو ایک آئیڈیل جوڑی سمجھتے تھے۔ اسی لیے جب ان کے درمیان طلاق ہوئی تو سب کو سخت دھچکا لگا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ فریال گوہر ایک مضبوط اور مستعد شخصیت کی مالک ہیں جبکہ ان کا اپنا مزاج قدرے تیز اور جذباتی رہا۔ ان کے مطابق دونوں کی مختلف طبیعتوں کی وجہ سے رشتہ زیادہ دیر تک نہ چل سکا اور انہیں بعد میں اندازہ ہوگیا کہ زندگی میں کچھ مختلف چل رہا ہے۔

جمال شاہ نے کہا کہ ماضی میں جو کچھ ہوا اس پر انہیں آج بھی کسی حد تک افسوس محسوس ہوتا ہے اور اگر اس وقت تھوڑی سمجھداری سے اور سوچ سمجھ کر کام کیا جاتا تو آج حالات کچھ مختلف ہوتے۔

جمال شاہ نے اپنے فنی سفر کا آغاز پی ٹی وی کے کوئٹہ سینٹر سے کیا تھا، جس کے بعد وہ ڈراموں، فلموں اور مختلف سرکاری ذمہ داریوں میں بھی نظر آئے۔ ان کی نجی زندگی بھی اکثر خبروں کی زینت بنتی رہی ہے۔