LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
آبنائے ہرمز اور باب المندب کا بلیک میلنگ کیلئے استعمال ناقابلِ قبول : سعودیہ وزیرِ خارجہ مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش ناقابل قبول، حرمین شریفین کی سلامتی سرخ لکیر ہے: وزیراعظم تربیتی مشق کے دوران بحری حادثہ: قازق بحریہ کے فرسٹ ڈپٹی کمانڈر سمیت 5 افسر گرفتار بلاول بھٹو سے چوہدری یاسین اور راجہ پرویز اشرف کی الگ الگ ملاقاتیں ڈی آئی خان میں پولیس چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش دھماکا، 11 افراد شہید، متعدد زخمی پی ٹی آئی کا ٹریک ریکارڈ درست نہیں، مجبوراً کنٹینرز لگا کر روکنا پڑتا ہے: گورنر پنجاب بیلاروس کی جدید طبی ٹیکنالوجی قابلِ تحسین ہے، چیئرمین سینیٹ سہیل آفریدی انتظامی طور پر فارغ، اب سیاسی طور پر بھی ہوچکے: عطا تارڑ بلوچستان میں شرپسندوں کا ڈیرہ بگٹی پر حملہ پسپا، 13 دہشت گرد مارے گئے بلوچستان کے ضلع دکی میں تعمیراتی کمپنی کے 18 مزدور اغوا، گارڈ شہید خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری بلدیات کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو بروقت اقدام ہے، وزیراعظم شہباز شریف ایک ہی الزام پر ایف آئی اے دوبارہ انکوائری نہیں کرسکتی: عدالت فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم خیبر پختونخوا اسمبلی میں ارکان کی گرفتاری کا طریقہ کار واضح، سپیکر کی اجازت لازمی

وِل اسمتھ پر غیر اخلاقی حرکات کا الزام، جیڈا اسمتھ نے بڑا قدم اٹھا لیا

Web Desk

17 February 2026

ہالی ووڈ اداکارہ جیڈا پنکیٹ اسمتھ نے اپنے شوہر وِل اسمتھ کے سابق قریبی دوست بلال سلام کے خلاف اہم قانونی قدم اٹھا لیا ہے۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل کی جانب سے حاصل کردہ عدالتی دستاویزات کے مطابق فلم Scream 2 کی اداکارہ نے کیلیفورنیا کی عدالت میںدرخواست دائر کی ہے کہ دسمبر 2025 میں بلال سلام کی جانب سے دائر کیا گیا 30 لاکھ ڈالر کا مقدمہ خارج کیا جائے۔بلال سلام نے اپنے مقدمے میں الزام عائد کیا تھا کہ جیڈا پنکیٹ اسمتھ نے ایک ہوٹل میں انہیں دھمکیاں دی تھیں۔ تاہم نئی درخواست میں جیڈا نے مؤقف اختیار کیا کہ بلال، جو طویل عرصے تک وِل اسمتھ کے ساتھ بطور موسیقار وابستہ رہے، دراصل اسمتھ خاندان کے خلاف مبینہ عوامی مہم کے تحت توجہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔عدالتی مؤقف میں کہا گیا کہ مدعی نے بغیر کسی ثبوت کے میڈیا کو انٹرویوز دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہوں نے ذاتی طور پر وِل اسمتھ کو نامناسب جنسی حرکات میں ملوث دیکھا۔ درخواست میں ان الزامات کو بے بنیاد، غیر مصدقہ اور ہراساں کرنے کی کوشش قرار دیا گیا۔یہ قانونی پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب بلال سلام نے پوڈکاسٹ Unwine With Tasha K میں گفتگو کے دوران دعویٰ کیا کہ انہوں نے وِل اسمتھ کو اداکار ڈوانے مارٹن کے ساتھ قابل اعتراض صورتحال میں دیکھا۔بلال نے مزید الزام لگایا کہ اگر انہوں نے جیڈا کی مبینہ پیشکش قبول نہ کی تو انہیں ’’سنگین نتائج‘‘ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ادھر جیڈا پنکیٹ اسمتھ کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں ان کے اس بیان کا بھی حوالہ دیا گیا جو انہوں نے امریکی میڈیا آؤٹ لیٹ TMZ کو دیا تھا، جس میں انہوں نے واضح الفاظ میں کہا تھا: ’’ہم مقدمہ کر رہے ہیں۔‘‘عدالت میں دائر درخواست کے مطابق جیڈا کا مؤقف ہے کہ انہیں اپنے خاندان سے متعلق عوامی دلچسپی کے معاملے پر مؤقف پیش کرنے کا مکمل قانونی حق حاصل ہے، جبکہ بلال کے الزامات محض شہرت حاصل کرنے کی کوشش ہیں۔