دنیا کیلئے آخری تحفہ، جیکی چن نے مرنے کے بعد ریلیز ہونے والا گانا ریکارڈ کرا دیا
Web Desk
2 February 2026
بیجنگ: عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ اداکار اور مارشل آرٹس لیجنڈ جیکی چن نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ایک خصوصی گانا ریکارڈ کر لیا ہے جو ان کے انتقال کے بعد دنیا کے سامنے لایا جائے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جیکی چن نے اپنی نئی ڈرامہ فلم “ان ایکسپیکٹڈ فیملی” کے پریمیئر کے موقع پر بتایا کہ یہ گانا ان کا آخری پیغام ہوگا۔
جیکی چن نے کہا کہ قریبی دوستوں اور عزیزوں کی وفات نے انہیں زندگی پر گہرے غور و فکر پر مجبور کیا، اور اس کے بعد انہوں نے یہ محسوس کیا کہ انسان کو اپنے جذبات اور خیالات کو بروقت بیان کرنا چاہیے۔
انہوں نے بتایا کہ اپنے دل کی باتیں اور آخری احساسات موسیقی کی شکل میں محفوظ کر لیے ہیں، لیکن خاندان اور انتظامیہ کی خواہش کے مطابق یہ گانا فی الحال ریلیز نہیں کیا جائے گا۔
جیکی چن نے مزید کہا کہ ماضی میں وہ خطرناک اسٹنٹس کے دوران کم عمری میں لیجنڈ بننے کے تصور سے متاثر تھے، لیکن اب ان کی سوچ بدل چکی ہے اور وہ زندگی کو مختلف زاویے سے دیکھتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کا نام روشن کرنے والی ڈیزائنر سے انٹرویو میں جم کے کپڑوں پر سوال، نادیہ خان تنقید کی زد میں
27 September 2026
ایک دن میں ایک کروڑ خرچ، ڈکی بھائی اور عروب جتوئی کو تنقید کا سامنا
27 September 2026
ہانیہ عامر کے میک اپ آرٹسٹ اداکارہ کی ہم شکل کو انڈسٹری میں لانا چاہتے ہیں؟ ویڈیو نے سوال اٹھا دیے
27 September 2026
راحت فتح علی خان کے بیٹے کی مونی رائے کے ساتھ تصویر، صارفین کے دلچسپ تبصرے
27 September 2026
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026
امیتابھ بچن کی شاہ رخ خان کی مشکلات کا سامنا کرنے، آگے بڑھنے کی تعریف
26 September 2026
دانش تیمور کی جذباتی منظر میں اداکاری پر مداحوں کا طنز، ویڈیو وائرل
26 September 2026
ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی، اب کتنے سال کی ہو گئیں؟
25 September 2026