LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا ایران کا آبنائے ہرمز میں ایک اور امریکی زیرآب ڈرون قبضے میں لینے کا دعویٰ شام اور حزب اللہ کے درمیان بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد پہلی خفیہ ملاقات اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے کسی رہنما کی ملاقات نہ ہوسکی حقوق کی بازیابی کا سفر شروع، ناانصافیوں کے خاتمے کا آغاز ہو رہا ہے: فاروق ستار وقت آگیا کہ دنیا جان لے’پنک سالٹ‘ کس کا خزانہ ہے: مریم نواز گورنر راج یا ایمرجنسی کی افواہوں پر گہری تشویش ہے، تمام تر تحفظات کے باوجود مذاکرات کے لیے تیار ہیں: بیرسٹر گوہر جمہوری حکومت کبھی فاشسٹ نہیں ہوتی، ملک کو بحران سے نکالنے کی صلاحیت صرف بانی چیئرمین میں ہے: علامہ راجہ ناصر عباس افغانستان میں 36 سے زائد دہشت گرد گروہ موجود ہیں، ہمسایہ ممالک کے خلاف دہشت گردی روکی جائے: ترجمان دفتر خارجہ غلطیاں ٹھیک کیے بغیر ترقی ممکن نہیں، معاشی چیلنجز کو اقدامات کی ضرورت ہے: وزیراعظم میر رضا کیس: انکوائری کمیشن کی مدت میں توسیع منظور وفاقی آئینی عدالت کے رولز جاری، اہم قانونی معاملات کی وضاحت روس جوہری حملے کی دھمکیاں دینا بند کرے، نیٹو لانگ مارچ سے کبھی کوئی فائدہ ہوا اور نہ آئندہ ہوگا، مصطفی کمال معاشی ترقی میں سرمایہ کاروں کی شراکت ڈھائی سال میں دوگنا سے زائد بڑھ چکی ہے: وزیر خزانہ

آئی ٹی سی این ایشیا 2026، ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی اور عالمی شراکت داری میں نئی پیش رفت

Web Desk

19 January 2026

اسلام آباد: اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (SIFC) کی اسٹریٹجک معاونت سے آئی ٹی سی این ایشیا 2026 پاکستان میں ڈیجیٹل سرمایہ کاری، عالمی تعاون اور ٹیکنالوجی کے فروغ کا ایک اہم ذریعہ بنتا جا رہا ہے۔ ایونٹ میں پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ڈیجیٹل ایکو سسٹم اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع کو نمایاں کیا جا رہا ہے۔

ایونٹ کے دوران گلگت بلتستان سافٹ ویئر ہاؤس ایسوسی ایشن اور پریمیئر کیبلز کے درمیان خطے میں کنیکٹیویٹی بہتر بنانے کے لیے معاہدہ طے پایا۔ معاہدے کا مقصد گلگت بلتستان میں ڈیجیٹل اور مواصلاتی انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانا ہے، جس سے رسائی میں اضافہ اور طویل المدتی سماجی و معاشی ترقی کو فروغ ملے گا۔

آئی ٹی سی این ایشیا 2026 عالمی سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی تعاون کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم کے طور پر سامنے آیا ہے۔ اس موقع پر منعقدہ عالمی سی آئی ایس او سمٹ بھی ایونٹ کی نمایاں سرگرمیوں میں شامل رہی، جس نے پاکستان کے سائبر سیکیورٹی منظرنامے کو عالمی سطح پر اجاگر کیا۔

سی آئی ایس او سمٹ میں دنیا کے 50 سے زائد ممالک سے 500 سے زیادہ سینئر سائبر سیکیورٹی اور ٹیکنالوجی رہنماؤں نے شرکت کی۔ سمٹ کی قیادت عالمی سی آئی ایس او فورم کے صدر ڈاکٹر اردال اوزکایا نے کی۔

ایس آئی ایف سی کی سہولتکاری کے تحت نئی شراکت داریوں، بہتر کنیکٹیویٹی اور عالمی تعاون کے ساتھ آئی ٹی سی این ایشیا 2026 کا دوسرا دن کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔