وزارت آئی ٹی نے مالی سال 27-2026 کیلئے 1.67 ارب مانگ لئے
Web Desk
17 February 2026
وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے مالی سال 2026-27 کے لیے 1.67 ارب روپے سے زائد کے فنڈز طلب کر لیے ہیں۔ یہ فنڈز تین اہم منصوبوں — پاکستان سٹارٹ اپ فنڈ، برج سٹارٹ پاکستان اور ای روزگار — کے لیے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
دستاویز کے مطابق سٹارٹ اپ فنانسنگ اور وینچر کیپیٹل کے لیے ایک ارب روپے رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔ تین سالہ پاکستان سٹارٹ اپ فنڈ کی مجموعی لاگت 3 ارب روپے ہے، جس میں اب تک 13 کروڑ روپے سے زائد خرچ ہو چکے ہیں۔فری لانسرز کے لیے ڈیجیٹل سینٹرز کے قیام اور توسیع کے لیے 26 کروڑ 40 لاکھ روپے مانگے گئے ہیں۔ ملک بھر کے 30 اضلاع میں اب تک 80 ڈیجیٹل سینٹرز قائم کیے جا چکے ہیں، جن میں 6,500 سے زائد نشستیں دستیاب ہیں۔ای روزگار اور ڈیجیٹل سکلز پروگرام کے لیے 40 کروڑ 80 لاکھ روپے کی تجویز دی گئی ہے۔وزارت نے واضح کیا ہے کہ ان منصوبوں کا مقصد سٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو مضبوط بنانا، فری لانسنگ کے روزگار کے مواقع بڑھانا اور آئی ٹی ماہر افرادی قوت تیار کرنا ہے۔ یہ اقدامات پاکستان کی ڈیجیٹل اکانومی کی جانب منتقلی کو تیز کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
متعلقہ عنوانات
چیٹ جی پی ٹی صارفین کو نئے آن لائن فراڈ سے خبردار کردیا گیا
4 October 2026
انسان نما ریٹائرڈ روبوٹس کے لیے آرنلڈ شوارزنیگر کی انوکھی تجویز
4 October 2026
یوٹیوب پر ایک اور سائن اِن مسئلہ، صارفین کو اکاؤنٹ کھولنے مشکلات
4 October 2026
پاکستان کی پہلی فلائی گاڑی جناح ون 2028 میں چاند پر اترے گی: چیئرمین سپارکو
3 October 2026
گوگل نے اپنے صارفین کیلئے میسجز میں نیا لانگ پریس مینو متعارف کرا دیا
3 October 2026
پاکستان کی پہلی چاند گاڑی ’’جناح ون‘‘ کب چاند پر اترے گی، تاریخ کا اعلان
2 October 2026
گوگل نے نیا طاقتور اے آئی ماڈل ’جیمنائی 4 آرگون‘ متعارف کرا دیا
2 October 2026
امریکی حکومت کا نیا AI پورٹل ‘America.gov’ لانچ، جیمنائی اور گرک ماڈلز سے لیس چیٹ بوٹ متعارف
2 October 2026