LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان، چین کے دل ایک دوسرے سے جڑے اور ایک ساتھ دھڑکتے ہیں: وزیراعظم ایف بی آر کی انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع 18 سال سے پیپلز پارٹی کی حکومت، سندھ بہت پیچھے رہ گیا: حافظ نعیم الرحمان آبنائے ہرمز میں 4 تجارتی جہازوں پر حملے، عالمی توانائی بحران کا خدشہ ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا عراق سے امریکی افواج کا انخلا مکمل، کل ’یوم خودمختاری‘ منانے کا اعلان پاکستان کا ایم ٹی آنر 25 کی بازیابی کے دوران جانی نقصان پر اظہار تعزیت پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں پارلیمانی امور پر مشاورت، اجلاس میں اہم معاملات زیر غور پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے کرسچن میرج بل 2026 کی منظوری دے دی پاکستان ایس سی او سربراہ اجلاس کی کامیاب میزبانی کیلئے پرعزم ہے: اسحاق ڈار ماسکو میں عالمی مذہبی کانفرنس، پاکستان سمیت 40 ممالک کے وفود کی شرکت آئی پی پیز نے ملک کی کمر توڑ دی، سسٹم کو بدل کر ضلعی معیشت پر جانا ہوگا، ایس ایم تنویر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے وکلا کی فہرست جیل حکام کے حوالے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد کی سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات، الوداعی دورہ دبئی سے اسرائیل جانے والی پرواز کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ

اسلام آباد: بلدیاتی انتخابات 15 فروری کو ہوں گے، الیکشن کمیشن

Web Desk

9 December 2025

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 15 فروری 2026 کو منعقد ہوں گے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابات سے متعلق باضابطہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی 27 دسمبر تک جمع کرائے جا سکیں گے، جبکہ امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال 3 جنوری تک مکمل کی جائے گی۔ کاغذاتِ نامزدگی کے خلاف دائر اپیلوں پر فیصلے 13 جنوری تک سنائے جائیں گے۔امیدواروں کی حتمی فہرست 14 جنوری کو جاری کی جائے گی اور انتخابی نشانات 15 جنوری کو الاٹ ہوں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد لوکل گورنمنٹ انتخابات کے لیے پولنگ 15 فروری بروز اتوار ہوگی، جبکہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج 19 فروری تک مرتب کیے جائیں گے۔