LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان آن لائن گیمز کے منفی اثرات، برطانیہ پلٹ نوجوان نے لاہور میں بینک لوٹ لیا سعودی عرب کے شہر نجران میں حوثیوں کا داغا گیا میزائل سکول سے ٹکرا گیا آبنائے ہرمز سے باہر نکلنے کے راستے پر گامزن آئل ٹینکر پر میزائل حملہ پاکستان کا غزہ میں عالمی قانون کی پاسداری یقینی بنانے، کشمیریوں کے حق خودارادیت کا اعادہ اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل اسلام آباد میں کسی کو بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سپیکر پنجاب اسمبلی سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ دوران پرواز کپتان پر حملہ کرنے والا شریک پائلٹ انتہا پسند تھا: امریکی اخبارکا دعویٰ محسن رضائی نے ٹرمپ کے ایران کیخلاف جنگ میں فتح کے دعوؤں کو مسترد کر دیا پاسداران انقلاب کا چابہار بندرگاہ کے قریب مبینہ دہشت گرد سیل تباہ کرنے کا دعویٰ حماس کی مالی معاونت کا الزام: امریکا نے 5 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں جی سیون ممالک نے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کیلئے اتفاق کر لیا: فرانسیسی صدر برطانیہ میں ڈیزل کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ، 2 پاؤنڈ فی لٹر تک پہنچ گئی

اسلام آباد ہائیکورٹ کا مفاد عامہ کی درخواست پر موبائل کمپنیز اور پی ٹی اے سے جواب طلب

Web Desk

9 July 2026

اسلام آباد: اعلیٰ عدلیہ اور ضلعی عدالتوں کے احاطوں میں موبائل نیٹ ورکس کے سگنلز انتہائی کمزور ہونے اور اس کے نتیجے میں سائلین و وکلاء کو درپیش شدید مشکلات کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ نے باقاعدہ کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ عدالتِ عالیہ نے ایک عوامی مفاد (جوڈیشل ایکٹیوزم) کی درخواست پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) اور تمام موبائل آپریٹرز سے تحریری جواب طلب کر لیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے اس اہم ترین آئینی و عوامی درخواست پر سماعت کے بعد باقاعدہ تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے۔عدالت کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے تحت درج ذیل فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے رپورٹس اور پیرا وائز کمنٹس جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہےسیکرٹری داخلہ اور چیف کمشنر اسلام آبادپاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA)ملک میں کام کرنے والی تمام موبائل نیٹ ورک کمپنیاںعدالتی اسٹیٹ کونسل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل نے وفاقی حکومت کی جانب سے نوٹسز وصول کر لیے ہیں، جبکہ عدالت نے اپنے آفس کو ہدایت کی ہے کہ پرائیویٹ فریقین (موبائل کمپنیوں) کو سرکاری خرچ پر فوری نوٹسز ارسال کیے جائیں۔

جوڈیشل ایکٹیوزم فورم کی جانب سے نامور قانون دان ایڈوکیٹ اظہر صدیق نے عدالت کے روبرو کیس کی پیروی کی۔ عدالت نے اپنے حکم نامے میں تسلیم کیا کہ درخواست گزار نے مفادِ عامہ کا ایک انتہائی اہم اور قانونی سوال اٹھایا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے  ہائی کورٹ اور سیشن عدالتوں کے اندر موبائل نیٹ ورک کا نظام انتہائی ناقص ہے۔ سگنلز یا تو بالکل غائب ہوتے ہیں یا اتنے کمزور ہوتے ہیں کہ دورانِ سماعت وکلاء اور سائلین کا آپس میں فوری رابطہ ممکن نہیں ہو پاتا۔سگنلز نہ ہونے کے باعث وکلاء عدالتوں کے اندر انٹرنیٹ کے ذریعے آن لائن قانونی معلومات، نظائر (Case Laws) اور کورٹس کی لائیو کاز لسٹ دیکھنے سے قاصر رہتے ہیں۔اس تکنیکی خرابی اور کمیونیکیشن گیپ کی وجہ سے روزمرہ کا عدالتی کام بری طرح متاثر ہو رہا ہے، جس سے انصاف کی فراہمی کے عمل میں غیر ضروری اور طویل تاخیر جنم لے رہی ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ درخواست میں اٹھائے گئے تمام نکات قانون اور عوامی سہولت کے متبادل بے حد قابلِ غور ہیں، یہی وجہ ہے کہ تمام سرکاری اور نجی فریقین سے اس کا تفصیلی جواب مانگا گیا ہے تاکہ عدالتوں میں ڈیجیٹل روابط کو بہتر بنایا جا سکے۔