LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
وائٹ ہاؤس کے نیشنل سائبر ڈائریکٹر شان کیرن کراس نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے وفاقی محکموں میں ہزاروں ملازمتوں کا اعلان بیوٹی ورلڈ دبئی 2027ء کی تاریخوں کا اعلان، عالمی نمائش ایکسپو سٹی منتقل کرنے کا فیصلہ امریکا، روس اور چینی صدور کی حالیہ سمٹ کے زیادہ نتائج برآمد نہیں ہونگے: فابیو پنیٹا خلیج تعاون کونسل کا حوثی ملیشیا کو جوابدہ ٹھہرانے کیلئے فیصلہ کن مؤقف کا مطالبہ انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے میکرون نے یوکرین کی نیٹو میں شمولیت یورپی سلامتی کیلئے انتہائی اہم قرار دیدی نئے صوبوں کے قیام سے ملک کو کوئی نقصان نہیں ہوگا: شوکت یوسفزئی ابوظہبی کے 2 بڑے عجائب گھروں میں بچوں کیلئے مفت تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کا عمران خان کی فوری رہائی، مناسب سلوک اور سیاسی کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل امریکی صدر نے ایران پر دوبارہ حملوں کا معاملہ اگلے سال تک ملتوی کردیا امریکی سینیٹ نے ٹرمپ کو ایران پر حملوں سے روکنے کی قرارداد مسترد کر دی ترکیہ نے اپنا پہلا بغیر پائلٹ جنگی طیارہ قزل ایلما مسلح افواج کے حوالے کر دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجف حمید کی ضمانت بحالی درخواست پر نوٹس جاری کر دیے

Web Desk

4 February 2026

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فراڈ کیس میں نجف حمید کی ضمانت بحالی درخواست پر نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ کیس کی سماعت جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے کی۔

نجف حمید اپنے وکلاء قدیر جنجوعہ اور احد کھوکھر کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ وکلاء نے عدالت سے درخواست کی کہ نجف حمید کی ضمانت منسوخی کا فیصلہ معطل کیا جائے۔ جسٹس انعام امین منہاس نے وکلاء سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ پہلے جواب آنے دیں اور اس کے بعد تحریری آرڈر جاری کروں گا۔

واضح رہے کہ نجف حمید نے ایف آئی اے کے زیر سماعت مقدمے میں اسپیشل جج سینٹرل کے 24 جنوری کے ضمانت منسوخی کے فیصلے کو چیلنج کیا ہوا ہے۔