LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حرمین شریفین ہماری ریڈ لائن، حرمت پر آنچ نہیں آنے دیں گے: وزیراعظم تحریک انصاف کا لانگ مارچ 4 اکتوبر تک ملتوی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے باضابطہ اعلان کر دیا وزیراعظم پانچ روزہ دورہ امریکا مکمل کرکے آج لندن پہنچیں گے نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 11 دہشتگرد جہنم واصل ہماری پروازیں بند کی گئیں تو خطے میں کوئی جہاز نہیں اُڑنے دیں گے: ایران بلاول بھٹو کراچی سے اسلام آباد پہنچ گئے، اہم سیاسی ملاقاتیں متوقع پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا پولیس کو ٹائیگر فورس بنانے کی کوشش کی: فیصل کریم کنڈی امریکی قونصلیٹ کراچی میں ’’فریڈم 250‘‘ تقریب، امریکی کامیابیوں کا جشن ہمت ہے تو آؤ دھرنا دو، پی ٹی آئی لانگ مارچ سے بھاگ گئی: عطا تارڑ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی نیویارک میں ملاقات کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس، 4 جے آئی ٹیز اور 21 کیسز کے جیل ٹرائلز کی منظوری فیول سکیم پر عملدرآمد کیلئے متعلقہ اداروں میں مؤثر رابطہ جاری ہے: بلال اظہر کیانی ایرانی پاسداران انقلاب کا آبنائے ہرمز میں امریکی بحری جہازوں کی پسپائی کا دعویٰ نجف سے ایران آنے اور جانیوالی تمام پروازیں معطل کردی گئیں اسٹیٹ بینک اور بینکنگ انڈسٹری کا اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ‘پاسبان ریمیٹنس ریوارڈز اسکیم’ کا اجراء

اسلام آباد ہائیکورٹ: جدید ٹیکنالوجی سے عدالتی نظام میں نمایاں تبدیلیاں متعارف

Web Desk

24 September 2026

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ایک بڑا پیش رفت پر مبنی قدم اٹھاتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کا عملی استعمال شروع کر دیا ہے۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی عدالت کو مکمل طور پر ’ای کورٹ‘ (E-Court) اور پیپر لیس (Paperless) بنا دیا گیا ہے۔ اس سہولت کے تحت کمرہ عدالت میں ڈیجیٹل اسکرینیں نصب کر کے آن لائن و ڈیجیٹل سماعتوں کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے، جس کا مقصد کاغذی ریکارڈ پر انحصار ختم کرنا اور کیس مینجمنٹ کو زیادہ منظم بنانا ہے۔

جدید ای کورٹ کے افتتاحی مواقع اور پہلی ڈیجیٹل سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ڈپٹی اٹارنی جنرل اور پراسیکیوٹر جنرل اسلام آباد منظور ججہ بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔ پراسیکیوٹر جنرل منظور ججہ اور قانون دان برادری نے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنالوجی کے اس استعمال سے مقدمات کی کارروائی میں شفافیت اور تیزی آئے گی، جبکہ وکلاء اور سائلین کو کیسز سے متعلق معلومات تک آن لائن رسائی میں بھی آسانی میسر ہوگی