اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
Web Desk
4 November 2026
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں مشرقِ وسطیٰ کی ابھرتی ہوئی صورتحال، علاقائی سیکیورٹی اور عالمی منظرنامے کے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے میں پائیدار امن، سیکیورٹی اور استحکام کے قیام کے لیے مسلسل سفارتی کوششوں اور باہمی مذاکرات کو ناگزیر قرار دیا۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی چیلنجز کے تناظر میں اعلیٰ سطحی رابطوں، باہمی مشاورت اور اسٹریٹجک ہم آہنگی کے سلسلے کو مسلسل جاری رکھنے پر کامل اتفاق کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ فریقین نے پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کو دہرایا اور تمام اہم عالمی و علاقائی موضوعات پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔
متعلقہ عنوانات
امریکی مڈٹرم انتخابات کے اثرات: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست اضافہ
5 November 2026
پنجاب کے دو حلقوں میں ضمنی انتخابات، پاک فوج اور رینجرز تعینات کرنے کی منظوری
5 November 2026
شہباز شریف سے سوڈان کے وزیر داخلہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
5 November 2026
قانونی نوٹس کا انتظار ہے، چودھری سالک حسین کا مریم اورنگزیب کو جواب
5 November 2026
کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے پوری طاقت سے آواز اٹھانا ہوگی: حافظ نعیم الرحمان
5 November 2026
فیلڈ مارشل کا ایس ایس جی ہیڈکوارٹرز کا دورہ ، جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا
5 November 2026
اسحاق ڈار کا عمانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
5 November 2026
شہباز شریف نے کشمیر چوک انڈرپاس منصوبے کا افتتاح کر دیا
5 November 2026