ایران کے جنگ بندی قبول کرنے سے امریکا کو بحری ناکہ بندی مضبوط بنانے کا موقع ملا، محسن رضائی
Web Desk
18 July 2026
ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) کے کمانڈر محسن رضائی نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کی جانب سے دو ہفتوں کی جنگ بندی قبول کرنے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے امریکا نے مذاکرات کے دوران اپنی بحری ناکہ بندی کو مزید مضبوط کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ امریکا کی مسلسل خلاف ورزیوں کے باعث دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشت اب عملی طور پر ختم ہو چکی ہے۔ محسن رضائی نے واشنگٹن کی صریح خلاف ورزیوں کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ جنوبی لبنان سے اسرائیلی افواج کا انخلا نہ ہونا، آبنائے ہرمز میں متبادل بحری راستہ قائم کرنا، ایرانی سرزمین پر حملے اور ایران کے منجمد اثاثے بحال نہ کرنا اس کے واضح ثبوت ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد مذاکرات کے بعد امریکا نے “بیک وقت جنگ اور مذاکرات” کی پالیسی اپنائی تاکہ ایران کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا جا سکے۔ کمانڈر نے متنبہ کیا کہ اگر امریکی حملے جاری رہے تو ایران دفاعی کے بجائے جارحانہ حکمتِ عملی اختیار کرتے ہوئے جنگ کا رخ بدل دے گا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کا آسیان ممالک کے ساتھ تعاون اور شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
8 August 2026
حج 2027: پرائیویٹ حج آپریشن کیلئے نیا ڈیجیٹل نظام نافذ کرنے کا فیصلہ
8 August 2026
پی ٹی آئی کی مینارِ پاکستان پر جلسے کی اجازت کیلیے دائر درخواست مسترد
8 August 2026
برطانیہ میں 27 سال بعد نایاب گرہن، سورج 93 فیصد تک چھپ جائے گا
8 August 2026
ایران، عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راستے کے معاہدے کے قریب پہنچ گئے
8 August 2026
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
8 August 2026
مکہ معاہدہ سعودیہ، پاکستان اور ترکیے کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے: بلاول
8 August 2026
پاکستان اور کشمیر کے مضبوط رشتے کو کوئی طاقت کمزور نہیں کرسکتی: رانا ثناء اللہ
8 August 2026