امریکی کمپنی سٹار لنک کے خلاف کریک ڈاؤن
Web Desk
16 January 2026
- ایران نے انٹرنیٹ فراہم کرنے والی امریکی کمپنی سٹار لنک کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ڈیوائسز بڑی تعداد میں قبضے میں لے لیں۔
گزشتہ ہفتے ایرانی حکومت نے پُرتشدد مظاہروں پر قابو پانے کے لیے ملک میں زیادہ تر انٹرنیٹ کنکشن بند کر دیے تھے جب کہ فون کالز اور ٹیکسٹ پیغامات بھیجنے کی سہولت بھی محدود کردی گئی تھی۔
امریکی جریدے کے مطابق انٹرنیٹ تک بلا تعطل رسائی صرف حکومت، اس کے میڈیا اداروں اور حکومت کے حامیوں کو حاصل ہے، انٹرنیٹ کی بندش کے بعد سٹار لنک کے مالک ایلون مسک نے ایران میں مفت انٹرنیٹ فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم ایران میں سیٹلائیٹ انٹرنیٹ سروس سٹار لنک کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا گیا۔
امریکی میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ ایران نے انٹرنیٹ فراہم کرنے والی امریکی کمپنی سٹار لنک کی ڈیوائسز بڑی تعداد میں قبضے میں لے لی ہیں۔
واضح رہے کہ ایران میں سٹارلنک ٹرمینلز غیر قانونی ہیں اور انہیں خفیہ طور پر ملک میں لایا جاتا ہے، یہ ٹرمینلز 2022 کے احتجاجی مظاہروں کے بعد بڑی تعداد میں سامنے آئے تھے۔
متعلقہ عنوانات
بچوں میں سوشل میڈیا کا استعمال روکنے اور عمر کی تصدیق کا اختیار نہیں: پی ٹی اے
1 October 2026
فولڈ ایبل آئی فون کی فروخت سے متعلق اہم انکشاف!
1 October 2026
پاکستان میں G5 کی اوسط ڈاؤن لوڈ سپیڈ 127.74 ایم بی پی ایس ریکارڈ
30 September 2026
اے آئی سے ٹریفک اہلکار کے قتل کا طریقہ پوچھنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا
30 September 2026
جدید اے آئی انسانیت کی بقا کیلئے خطرہ بن سکتی ہے، انتھروپک کا انتباہ
30 September 2026
اسپیس ایکس کے اسٹار شپ راکٹ نے پہلی بار زمین کے مدار میں پہنچنے کا اہم سنگِ میل عبور کر لیا
29 September 2026
گوگل کروم نے صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر متعارف کروا دیا
29 September 2026
روشنی سے چارج ہونے والا جدید ایئر فلٹر تیار، جراثیم کو روکنے کی صلاحیت
28 September 2026