ایران نے روس سے ’وربا‘ ایئر ڈیفنس سسٹم کی خریداری کا معاہدہ کرلیا
Web Desk
23 February 2026
ایران نے گزشتہ برس اسرائیل کے ساتھ ہونے والی فوجی کشیدگی کے دوران اپنے فضائی دفاعی نظام کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے اور دفاع کو مزید مضبوط بنانے کے لیے روس کے ساتھ تقریباً 60 کروڑ ڈالر (500 ملین یورو) مالیت کا ایک بڑا اور خفیہ اسلحہ معاہدہ کر لیا ہے۔
برطانوی اخبار ’فنانشل ٹائمز‘ کی رپورٹ کے مطابق، یہ معاہدہ گزشتہ برس دسمبر میں ماسکو میں طے پایا تھا۔ اس کے تحت روس اگلے تین برسوں کے دوران ایران کو 500 جدید ’وربا‘ (Verba) لانچ یونٹس اور 2,500 ’نائن ایم 336‘ (9M336) میزائل فراہم کرے گا۔ یہ نظام کندھے پر رکھ کر فائر کیے جانے والے جدید ترین میزائلوں (MANPADS) پر مشتمل ہے، جو خاص طور پر کروز میزائلوں، ڈرونز اور کم بلندی پر اڑنے والے طیاروں کو نشانہ بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس جدید دفاعی نظام کی ترسیل تین مراحل میں 2027ء سے 2029ء کے درمیان مکمل کی جائے گی۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ ’وربا‘ سسٹم اپنی انفراریڈ گائیڈڈ ٹیکنالوجی کی وجہ سے دشمن کے فضائی حملوں کو ناکام بنانے میں انتہائی موثر ثابت ہوتا ہے۔ ذرائع کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ اس معاہدے کے کچھ حصے کے طور پر محدود تعداد میں سسٹمز پہلے ہی ایران پہنچ چکے ہیں تاکہ ہنگامی دفاعی ضروریات کو پورا کیا جا سکے
متعلقہ عنوانات
پولیس اور عدالتی نظام ناقص ، پورے سسٹم کو جڑ سے اکھاڑنا ہوگا: حافظ نعیم الرحمان
28 August 2026
سندھ طاس معاہدے کی پاسداری علاقائی امن و استحکام کیلئے ضروری ہے: اسحاق ڈار
28 August 2026
ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی، رائفل تھامے تصویر کیساتھ ’نو مور نائس گائے‘ کا پیغام
28 August 2026
امریکا ایران تنازع کا واحد قابلِ عمل حل مذاکرات اور سفارت کاری ہے: چین
28 August 2026
آبنائے ہرمز سے کسی جہاز کو بغیر اجازت گزرنے کی اجازت نہیں: ایران
28 August 2026
امریکا کو سمجھنا ہوگا کہ دباؤ سے سفارتکاری بحال نہیں ہوسکتی: عباس عراقچی
28 August 2026
ایل این جی کی قیمتوں میں بڑی کمی، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
28 August 2026
روسی اخبارات میں سی آئی اے چیف کے دورہ ماسکو، برطانیہ کو روسی انتباہ اور سوئس پابندیوں کے مستقبل پر بحث
28 August 2026