نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
Web Desk
28 August 2026
مظفر آباد: آزاد جموں و کشمیر کے 17 ویں نو منتخب وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی نے اپنے عہدے کا باقاعدہ حلف اٹھا لیا ہے۔ حلف برداری کی تقریب میں قائم مقام صدر آزاد کشمیر چودھری طارق فاروق نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔
حلف برداری کی پروقار تقریب کے بعد آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ایوان سے اپنے پہلے خطاب میں نومنتخب وزیراعظم افتخار گیلانی نے پارٹی کی اعلیٰ قيادت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے ان پر اس اہم ترین منصب کے لیے اعتماد کا اظہار کیا۔
افتخار گیلانی نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کو ترقی، خوشحالی اور بہترین گورننس کی مثال بنانے کے لیے تمام سیاسی دھاروں کو مل کر چلنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے تزویراتی مقاصد اور عوامی فلاحی منصو بہ جات کی تکمل کے لیے قانون ساز اسمبلی کے تمام ارکان کی حمایت کی متمنی ہے، اور تمام ممبران کے مکمل تعاون و مشاورت سے آزاد کشمیر کی بہتری کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
خاران میں دہشت گردوں کا مسافر گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ، مزدور زخمی
20 September 2026
وزیر داخلہ محسن نقوی کی شہید کیپٹن حمزہ اکرم کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت
20 September 2026
صاف ستھرا پنجاب صحت مند اور خوشحال مستقبل کی بنیاد ہے، مریم نواز
20 September 2026
جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں شرکت کیلئے اسحاق ڈار نیویارک روانہ
20 September 2026
ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ شروع، ایک لاکھ 38 ہزار 158 امیدوار شریک
20 September 2026
کوئٹہ میں سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کا مجسمہ دوبارہ نصب
20 September 2026
آج کراچی کینٹ ریلوے سٹیشن سے تاریخی مارچ کا آغاز ہوگا: حافظ نعیم الرحمان
20 September 2026
حوثی ملیشیا کا ریاض کی طرف داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا
20 September 2026