LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایل این جی کی قیمتوں میں بڑی کمی، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا روسی اخبارات میں سی آئی اے چیف کے دورہ ماسکو، برطانیہ کو روسی انتباہ اور سوئس پابندیوں کے مستقبل پر بحث پنجاب اسمبلی میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور پاکستان کے پورٹ سسٹم میں اصلاحات، 85 اقدامات پر عملدرآمد پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرادیں نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا این ای ڈی یونیورسٹی اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ایران نے امریکی پابندیوں کو ریاستی دہشتگردی قرار دے دیا ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر 11ویں پوزیشن حاصل کرلی برطانیہ نے امریکا ایران جنگ میں پاکستان کا کردار سراہا: اسحاق ڈار فیلڈ مارشل سے سعودی وزیر ماحولیات کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال سپریم کورٹ نے کے پی ملازمین کی سینیارٹی کیس کا فیصلہ سنا دیا مسلم لیگ (ن) کے بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17 ویں وزیراعظم منتخب اسحاق ڈار کی سعودی اور ترک وزرائے خارجہ سے گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال مکہ معاہدے میں شمولیت کی دعوت ملی تو ضرور غور کریں گے: بنگلہ دیش

پنجاب اسمبلی میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور

Web Desk

28 August 2026

لاہور: پنجاب اسمبلی نے صوبے بھر میں جاری بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف پیش کی گئی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی ہے۔ یہ قرارداد حکومتی رکنِ اسمبلی احسن رضا خان نے آؤٹ آف ٹرن ایوان میں پیش کی، جسے تمام ارکان نے بلا مخالفت منظور کر لیا۔

قرارداد کے متن میں نشاندہی کی گئی ہے کہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ بندش شدید ترین صورتحال اختیار کر چکی ہے۔ ایک طرف عام عوام شدید گرمی میں گھنٹوں بجلی کی عدم فراہمی کا سامنا کر رہے ہیں، تو دوسری جانب ایک مخصوص طبقے کو لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ دیا گیا ہے، جس پر صوبے کے عوام میں شدید تشویش اور بے چینی پائی جاتی ہے۔

ایوان میں گفتگو کرتے ہوئے احسن رضا خان نے کہا کہ غیر اعلانیہ پاور کٹ کی وجہ سے بالخصوص تجارتی اور معاشی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ اگر بجلی کی بندش ناگزیر ہے تو اس کا باقاعدہ شیڈول جاری کیا جائے اور لوڈشیڈنگ کا عمل تمام طبقوں کے لیے یکساں ہونا چاہیے۔ اس قرارداد کے ذریعے پنجاب اسمبلی نے صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کر کے عوام کے ساتھ مساوی سلوک کو یقینی بنایا جائے۔