ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی، رائفل تھامے تصویر کیساتھ ’نو مور نائس گائے‘ کا پیغام
Web Desk
28 August 2026
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری سفارتی و عسکری کشیدگی کے درمیان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹرتھ سوشل’ (Truth Social) پر اپنی ایک مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کردہ تصویر شیئر کرتے ہوئے تہران کو ایک بار پھر سخت نتائج کی وارننگ دی ہے۔
شیئر کی گئی تصویر میں صدر ٹرمپ کو ہینڈ گن/رائفل تھامے اور سیاہ سوٹ میں ملبوس دکھایا گیا ہے، جبکہ پس منظر میں پہاڑی و صحرائی علاقے میں دھماکے اور دھوئیں کے بادل بلند ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ تصویر پر بڑے حروف میں “NO MORE MR. NICE GUY!” (اب مزید نرم رویہ نہیں!) کا متن درج ہے۔
پوسٹ کے ساتھ جاری کردہ اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے ایرانی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ “ایران معاملا ت کو درست سمت میں لانے میں ناکام رہا ہے اور انہیں غیر ایٹمی معاہدے پر دستخط کرنے کا طریقہ معلوم نہیں ہے۔” امریکی صدر نے مزید خبردار کیا کہ ایران کو جلد از جلد عقلمندی کا مظاہرہ کرنا ہو گا، ورنہ اسے مزید شدید معاشی و سیاسی دباؤ کا سامنا کرنا پڑے گا۔
متعلقہ عنوانات
روس میں پارلیمانی انتخابات شروع، پاکستانی مبصر وفد بھی ماسکو پہنچ گیا
19 September 2026
اپوسٹیل اور دستاویزات کی تصدیق کے نظام کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی قائم
19 September 2026
ٹرمپ اور نیتن یاہو کے اقتدار تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی، باقر ذوالقدر
19 September 2026
پاکستان کیخلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے: سہیل آفریدی
19 September 2026
امریکا پوری ایرانی قوم کی معاشی زندگی کو نشانہ بنا رہا ہے، اسماعیل بقائی
19 September 2026
نوجوانوں کواے آئی سمیت جدید ٹیکنالوجی کےعلوم سےآراستہ کرنا ناگزیر: احسن اقبال
19 September 2026
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا
18 September 2026
تحریک تحفظ آئین کا اجلاس، 27 ستمبر کا احتجاج ملک بھر میں پھیلانے کا فیصلہ
18 September 2026