پاکستان کے پورٹ سسٹم میں اصلاحات، 85 اقدامات پر عملدرآمد
Web Desk
28 August 2026
اسلام آباد: پاکستان کے پورٹ سسٹم کو زیادہ فعال، شفاف اور بین الاقوامی معیار کے مطابق جدید بنانے کے لیے تجویز کردہ 99 قابلِ عمل اصلاحاتی اقدامات میں سے 85 پر کامیابی سے عملدرآمد مکمل کر لیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق انجام دی جانے والی اصلاحات کے تحت بندرگاہوں کی گہرائی (Drafting Capacity) کو برقرار رکھنے کے لیے بلا تعطل ڈریجنگ، کارگو فلو کی بہتری اور پورٹ پر رش کم کرنے کے لیے اہم عملی اقدامات کیے گئے ہیں۔ پورٹ کنجیشن کو ختم کرنے کی حکمتِ عملی کے تحت طویل عرصے سے بندرگاہوں پر موجود 2 ہزار سے زائد کنٹینرز کو کامیابی کے ساتھ آف ڈاٹ (Off-dock) کی ترسیل گاہوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جس سے پورٹ کے آپریشنل رقبے میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
علاوہ ازیں، تجارتی عمل کو آسان بنانے کے لیے ڈیوٹی ڈرا بیک کلیمز (Duty Drawback Claims) کی مکمل آٹومیشن اور پیپر لیس/فیس لیس کسٹمز نظام متعارف کرایا گیا ہے۔ پورٹ آپریشنز کی اس ڈیجیٹلائزیشن اور جدید کسٹمز سسٹم کے نفاذ سے کسٹمز کلیئرنس کی رفتار تیز، شفافیت میں اضافہ اور کاروباری برادری کے لیے تجارتی نقل و حمل میں زبردست آسانیاں پیدا ہوئی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا پانچواں دور ختم
20 September 2026
خاتون کو دوستی کی پیشکش، ایس ایس پی ایسٹ نے ویڈیو کا نوٹس لے لیا
20 September 2026
ایران سعودی عرب اور حوثیوں میں جنگ ختم کرانا چاہتا ہے: محسن رضائی
20 September 2026
افغان حکومت صرف مذمت نہیں، ٹھوس کارروائی بھی کرے: وزارت اطلاعات
20 September 2026
احتجاج کے حوالے سے ہماری پالیسی کلیئر، کسی صورت اجازت نہیں دیں گے: عطا تارڑ
20 September 2026
حوثی مفتی کا حرمین شریفین پر حملے کا اعلان تشویشناک ہے: طاہر اشرفی
19 September 2026
نواز شریف کا 16 سال بعد ناران کا دورہ، مقامی عہدیداروں سے ملاقات
19 September 2026
پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کا لانگ مارچ بے وقت کی راگنی: رانا تنویر حسین
19 September 2026