LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاور سیکٹر اصلاحات، ریگولیٹری اداروں کی خودمختاری اور مؤثریت مضبوط بنانے پر غور روس میں پارلیمانی انتخابات شروع، پاکستانی مبصر وفد بھی ماسکو پہنچ گیا اپوسٹیل اور دستاویزات کی تصدیق کے نظام کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی قائم ٹرمپ اور نیتن یاہو کے اقتدار تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی، باقر ذوالقدر پاکستان کیخلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے: سہیل آفریدی امریکا پوری ایرانی قوم کی معاشی زندگی کو نشانہ بنا رہا ہے، اسماعیل بقائی نوجوانوں کواے آئی سمیت جدید ٹیکنالوجی کےعلوم سےآراستہ کرنا ناگزیر: احسن اقبال کوہاٹ پولیس لائنز مسجد حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا تحریک تحفظ آئین کا اجلاس، 27 ستمبر کا احتجاج ملک بھر میں پھیلانے کا فیصلہ وزیراعظم خصوصی ریلیف سکیم کا پورے پاکستان میں کامیاب اجرا پٹرولیم لیوی ختم نہ ہوئی تو 20 ستمبر سے سپر لانگ مارچ ہوگا: حافظ نعیم الرحمان حکومت تحریک انصاف کو سپیس دینے کیلئے تیار نہیں: فواد چودھری لندن سے بنگلادیش جانیوالی پرواز میں مسافروں کے درمیان جھگڑے کی ویڈیو وائرل امریکا میں تربیتی مشق کے دوران ایف 16 طیارہ گر کر تباہ اسلام آباد میں احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر پولیس اہلکاروں کی چھٹیوں پر پابندی

پولیس اور عدالتی نظام ناقص ، پورے سسٹم کو جڑ سے اکھاڑنا ہوگا: حافظ نعیم الرحمان

Web Desk

28 August 2026

فیصل آباد: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ملک کے پولیس اور عدالتی نظام کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں عدالتی نظام مکمل طور پر ناقص ہو چکا ہے، جہاں 24 لاکھ مقدمات زیرِ التوا ہیں جبکہ جج صاحبان چھٹیوں پر ہیں؛ اس پورے بوسیدہ نظام کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے قوم کو ایک بڑی تحریک کی تیاری کرنا ہو گی۔

فیصل آباد میں کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم لیوی کا فوری خاتمہ کیا جائے اور آئی پی پیز (IPPs) مافیا کو نکیل ڈالی جائے۔ حافظ نعیم نے کہا کہ عوام کو سستی روٹی اور بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں کیونکہ عوام خیرات نہیں بلکہ اپنا آئینی حق مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی (PPP)، مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم کی سیاسی پالیسیوں کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی کرپشن اور اقتدار کی سیاست کی وجہ سے ملک کو ہمیشہ نقصان پہنچا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے ملک کی ابتر امن و امان اور تعلیمی و تکنیکی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں خواتین سے زیادتی کے 4600 سے زائد مقدمات رپورٹ ہو چکے ہیں اور نوجوانوں کو منشیات کی دلدل میں دھکیلا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کا دور مصنوعی ذہانت (AI) اور ٹیکنالوجی کا ہے مگر ملک میں بنیادی ڈیٹا سینٹرز تک قائم نہیں کیے جا رہے۔ انہوں نے 25 کروڑ عوام کی بہتری کے لیے اپوزیشن جماعتوں اور نوجوانوں کو جماعت اسلامی کا ساتھ دینے کی اپیل کی۔