LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
روس میں پارلیمانی انتخابات شروع، پاکستانی مبصر وفد بھی ماسکو پہنچ گیا اپوسٹیل اور دستاویزات کی تصدیق کے نظام کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی قائم ٹرمپ اور نیتن یاہو کے اقتدار تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی، باقر ذوالقدر پاکستان کیخلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے: سہیل آفریدی امریکا پوری ایرانی قوم کی معاشی زندگی کو نشانہ بنا رہا ہے، اسماعیل بقائی نوجوانوں کواے آئی سمیت جدید ٹیکنالوجی کےعلوم سےآراستہ کرنا ناگزیر: احسن اقبال کوہاٹ پولیس لائنز مسجد حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا تحریک تحفظ آئین کا اجلاس، 27 ستمبر کا احتجاج ملک بھر میں پھیلانے کا فیصلہ وزیراعظم خصوصی ریلیف سکیم کا پورے پاکستان میں کامیاب اجرا پٹرولیم لیوی ختم نہ ہوئی تو 20 ستمبر سے سپر لانگ مارچ ہوگا: حافظ نعیم الرحمان حکومت تحریک انصاف کو سپیس دینے کیلئے تیار نہیں: فواد چودھری لندن سے بنگلادیش جانیوالی پرواز میں مسافروں کے درمیان جھگڑے کی ویڈیو وائرل امریکا میں تربیتی مشق کے دوران ایف 16 طیارہ گر کر تباہ اسلام آباد میں احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر پولیس اہلکاروں کی چھٹیوں پر پابندی اسلام آباد میں احتجاج سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں: محسن نقوی

امریکا ایران تنازع کا واحد قابلِ عمل حل مذاکرات اور سفارت کاری ہے: چین

Web Desk

28 August 2026

بیجنگ: چین نے امریکہ اور ایران کے درمیان جاری شدید سیاسی و معاشی کشیدگی کے خاتمے کے لیے مذاکرات اور سفارتی کوششوں کو واحد قابلِ عمل اور پائیدار راستہ قرار دیا ہے۔

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے بیجنگ میں پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے معاملے پر تمام فریقین کے مابین باہمی مذاکرات ہی موجودہ بحران سے نکلنے کی کلید ہیں۔ چینی ترجمان نے واشنگٹن کی جانب سے ایران کے خلاف عائد کی جانے والی نئی معاشی پابندیوں پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ چین کسی بھی ملک کے خلاف غیر قانونی اور یکطرفہ پابندیوں کے استعمال کی سخت مخالفت کرتا ہے۔

ترجمان نے چین کے دیرینہ مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے چین کا موقف بالکل واضح اور مستقل ہے۔ انہوں نے امریکہ اور ایران سمیت تمام متعلقہ فریقوں سے اپیل کی کہ وہ کشیدگی اور تصادم کا راستہ چھوڑ کر سفارت کاری، بات چیت اور پرامن ذرائع سے تمام متنازع امور کا حل تلاش کریں۔