این ای ڈی یونیورسٹی اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط
Web Desk
28 August 2026
کراچی: این ای ڈی (NED) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (PSEB) کے درمیان قومی سیمی کنڈکٹر شعبے کے فروغ اور تکنیکی تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کر دیے گئے ہیں۔ تقریبِ دستخط میں گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی اور وفاقی وزیرِ آئی ٹی و ٹیلی کام شیزہ فاطمہ خواجہ خصوصی طور پر شریک ہوئے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا کہ پاکستان کا ڈیجیٹل مستقبل جدید ٹیکنالوجی اور نوجوان نسل کی اعلیٰ صلاحیتوں سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ این ای ڈی یونیورسٹی اور پی ایس ای بی کے درمیان یہ شراکت داری ملک کے سیمی کنڈکٹر سیکٹر میں ایک اہم پیش رفت ثابت ہو گی، کیونکہ جامعات اور ٹیکنالوجی انڈسٹری کا مضبوط رابطہ ہی نوجوانوں کو جدید مہارتیں فراہم کر سکتا ہے۔گورنر سندھ نے کہا کہ قائم کیا جانے والا “سیمی کنڈکٹر ایجوکیشن ریسرچ کلسٹر” نوجوانوں کو تحقیق اور جدید تربیت کے عالمی معیار کے مواقع فراہم کرے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کو ایک ایسا ڈیجیٹل ملک بنانا ہے جہاں تکنیکی رابطے کے فقدان کی وجہ سے ترقی کا کوئی موقع ضائع نہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کا ہدف ہے کہ 2030ء تک پاکستان کی آئی ٹی برآمدات کو 25 ارب ڈالر کی سطح تک پہنچایا جائے۔
متعلقہ عنوانات
اپوسٹیل اور دستاویزات کی تصدیق کے نظام کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی قائم
19 September 2026
ٹرمپ اور نیتن یاہو کے اقتدار تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی، باقر ذوالقدر
19 September 2026
پاکستان کیخلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے: سہیل آفریدی
19 September 2026
امریکا پوری ایرانی قوم کی معاشی زندگی کو نشانہ بنا رہا ہے، اسماعیل بقائی
19 September 2026
نوجوانوں کواے آئی سمیت جدید ٹیکنالوجی کےعلوم سےآراستہ کرنا ناگزیر: احسن اقبال
19 September 2026
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا
18 September 2026
تحریک تحفظ آئین کا اجلاس، 27 ستمبر کا احتجاج ملک بھر میں پھیلانے کا فیصلہ
18 September 2026
وزیراعظم خصوصی ریلیف سکیم کا پورے پاکستان میں کامیاب اجرا
18 September 2026