LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
تحریک انصاف کا لانگ مارچ 4 اکتوبر تک ملتوی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے باضابطہ اعلان کر دیا وزیراعظم پانچ روزہ دورہ امریکا مکمل کرکے آج لندن پہنچیں گے نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 11 دہشتگرد جہنم واصل ہماری پروازیں بند کی گئیں تو خطے میں کوئی جہاز نہیں اُڑنے دیں گے: ایران بلاول بھٹو کراچی سے اسلام آباد پہنچ گئے، اہم سیاسی ملاقاتیں متوقع پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا پولیس کو ٹائیگر فورس بنانے کی کوشش کی: فیصل کریم کنڈی امریکی قونصلیٹ کراچی میں ’’فریڈم 250‘‘ تقریب، امریکی کامیابیوں کا جشن ہمت ہے تو آؤ دھرنا دو، پی ٹی آئی لانگ مارچ سے بھاگ گئی: عطا تارڑ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی نیویارک میں ملاقات کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس، 4 جے آئی ٹیز اور 21 کیسز کے جیل ٹرائلز کی منظوری فیول سکیم پر عملدرآمد کیلئے متعلقہ اداروں میں مؤثر رابطہ جاری ہے: بلال اظہر کیانی ایرانی پاسداران انقلاب کا آبنائے ہرمز میں امریکی بحری جہازوں کی پسپائی کا دعویٰ نجف سے ایران آنے اور جانیوالی تمام پروازیں معطل کردی گئیں اسٹیٹ بینک اور بینکنگ انڈسٹری کا اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ‘پاسبان ریمیٹنس ریوارڈز اسکیم’ کا اجراء میر رضا کے اہلخانہ کی سینئر پولیس افسران کو طلب کرنے کی درخواست مسترد

وزیراعظم پانچ روزہ دورہ امریکا مکمل کرکے آج لندن پہنچیں گے

Web Desk

25 September 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف اپنا پانچ روزہ سرکاری دورہ امریکا مکمل کرنے کے بعد آج رات لندن کے لیے روانہ ہوں گے۔ لندن میں ان کا دو سے تین روز تک قیام متوقع ہے جہاں اس دوران ان کا طبی معائنہ بھی کیا جائے گا۔

شیڈول کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کل صبح تقریباً 7 بجے لندن کے لوٹن ایئرپورٹ پر پہنچیں گے۔ امریکا میں اپنے قیام کے دوران وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (UNGA) کے 81ویں سالانہ اجلاس سے اہم خطاب کیا اور دنیا بھر سے آئے ہوئے مختلف ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ سائیڈ لائن ملاقاتیں کیں۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی امن، مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال اور خطے میں تنازعات کے پرامن حل کے لیے ثالثی کے طور پر پاکستان کے فعال اور مثبت کردار پر کھل کر روشنی ڈالی تھی۔ اس کے علاوہ امریکا میں اپنے مصروف ترین دورے کے دوران انہوں نے اوورسیز پاکستانی بزنس فورم کے نمائندوں کے اعزاز میں دیے گئے ایک پروقار عشائیے میں بھی شرکت کی تھی۔ لندن میں چند روز کے قیام اور طبی معائنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف واپس وطن روانہ ہوں گے۔