امریکی قونصلیٹ کراچی میں ’’فریڈم 250‘‘ تقریب، امریکی کامیابیوں کا جشن
Web Desk
25 September 2026
امریکی قونصلیٹ جنرل کراچی نے امریکہ کی آزادی اور شاندار کامیابیوں کے 250 سال مکمل ہونے کی خوشی اور دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات کو اجاگر کرنے کے لیے ’’فریڈم 250‘‘ کے عنوان سے ایک پروقار استقبالیہ کا اہتمام کیا۔ تقریب میں سندھ کے سرکاری و نجی شعبوں، کاروباری برادری، جامعات، سول سوسائٹی اور میڈیا کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی، جبکہ سپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے بطور مہمانِ خصوصی اور گورنر سندھ سید نہال ہاشمی نے بطور اعزازی مہمان شرکت کی۔
’’دی امریکن برانڈ‘‘ کے موضوع پر منعقدہ اس تقریب میں امریکی جدت، کاروباری صلاحیت اور تخلیقی استعداد کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا گیا، اور 4 جولائی 1776 کے بنیادی اصولوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب کے دوران ناظم الامور نیٹلی بیکر کے اس اہم پیغام کا اعادہ کیا گیا کہ ایک مضبوط پاکستان امریکا کے مفاد میں ہے اور ایک مضبوط امریکا پاکستان کے مفاد میں ہے۔
امریکی قونصل جنرل چارلس گڈمن نے شرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ دیرپا استحکام کی اصل بنیاد معاشی خوشحالی پر ہوتی ہے، اور کراچی میں امریکی قونصل خانے کی ٹیم سندھ اور بلوچستان میں اس معاشی صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لیے سرگرم عمل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ امریکی حکومت یہاں کام کرنے والی 80 سے زائد امریکی کمپنیوں کی مستقل حمایت کرتی ہے، اور گزشتہ سال دونوں ممالک کے درمیان اشیاء اور خدمات کی دوطرفہ تجارت 11 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے جس سے دونوں ممالک کو یکساں معاشی فوائد حاصل ہوئے ہیں۔
گورنر سندھ سید نہال ہاشمی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی نوجوان نسل کے لیے اپنے مستقبل میں مثبت کردار ادا کرنے کا تقاضا ہے کہ علم، تعلیم، تخلیقی صلاحیت اور ٹیکنالوجی کو فروغ دیا جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس کا مطلب امریکی جدت کو پاکستانی صلاحیتوں، امریکی جامعات کو پاکستانی طلبہ، اور کراچی کو عالمی معیشت سے مزید جوڑنا ہے۔ سپیکر سندھ اسمبلی اویس شاہ نے بھی خطاب کرتے ہوئے پاک امریکہ شراکت داری کو سراہا اور کہا کہ اس تعاون نے سندھ میں تعلیم، معاشی مواقع اور ثقافتی تبادلوں کے فروغ میں انتہائی مثبت کردار ادا کیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
سرکاری عہدہ ملازمت نہیں، عوامی خدمت کا ذریعہ ہے: مریم نواز
17 October 2026
فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ: بجلی 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری
17 October 2026
مشین ریڈایبل پاسپورٹ بند، اب صرف ای پاسپورٹ جاری ہوں گے
17 October 2026
سانحہ پشاور: سکول کی عمارت ناقص تعمیر کے باعث منہدم ہوئی، رپورٹ پولیس چیف کو ارسال
17 October 2026
پاکستان نے علاقائی استحکام کے فروغ کیلئے مؤثر کردار ادا کیا: رضوان سعید
17 October 2026
امریکی میڈیکیئر فنڈز میں 1 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے فراڈ میں مطلوب تین ملزمان کے پاکستان میں ہونے کا انکشاف
17 October 2026
‘ہر شہری سے قربانی کی توقع کی جائے گی’، برطانوی فوج کے سربراہ نے جنگ کے خطرات کے حوالے سے انتباہ جاری کر دیا
17 October 2026
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی قابضین کا فلسطینیوں اور امریکی صحافی پر حملہ
17 October 2026